منڈی بہائوالدین پولیس کی جانب سے پنجاب پولیس کے مسیحی ملازمان سمیت تمام مسیحی برادری کو کرسمس کی خوشیاں مبارک. زاہد محمود گوندل شہید پولیس لائنز میں کرسمس کی مناسبت سے مسیحی پولیس ملازمین کے اعزاز میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منڈی بہائوالدین انور سعید کنگرا نے مسیحی ملازمین کے ساتھ کرسمس کیک کاٹا، نقدی، عید گفٹ اور راشن بھی تقسیم کیا. مسیحی برادری اپنے تہوار کو مکمل احساس تحفظ کیساتھ خوشگوار ماحول میں منائیں. کرسمس ڈے پر ضلع بھر میں جامع سیکورٹی پلان ترتیب دیا گیا ہے
مسیحی برادری کی خوشیوں میں برابرکے شریک ہیں پنجاب پولیس میں خدمات سر انجام دینے والے مسیحی ملازمین محکمے کا قیمتی اثاثہ ہیں. کرسمس پروگرامز اور مسیحی عبادت گاہوں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے گی . ملازمین نے کرسمس کی تقریب کے انعقاد پر ڈی پی او کا شکریہ ادا کیا اور انہیں پھولوں کا گلدستہ پیش کیا. پنجاب پولیس ایک فیملی کی طرح ہے اورہم تمام ایک دوسرے کی خوشی و غمی میں برابر کے شریک ہیں
