پٹرولیم مصنوعات میں کمی کو مدنظر رکھتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے عوام الناس کو براہ راست ریلیف پہنچانے کیلئے کرایوں میں کمی کر دی گئی ہے۔
حکومت پنجاب اور ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کی واضح ہدایات پر اے سیز اور نان اے سیز پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں فوری طور پر کمی لائی گئی ہے تاکہ عوام حکومتی اقدامات سے مستفید ہو سکیں۔ ٹرانسپورٹرز کو خبردار کیا جاتا ہے کہ زائد کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی
یہ بھی پڑھیں: زائد کرایہ وصول کرنے والی متعدد گاڑیوں کے چالان اور بھاری جرمانے
اور کسی کے ساتھ کوئی رو رعائت نہ برتی جائے گی۔بس سٹینڈز پر کرایوں میں کمی کے حوالے سے واضح طور پر سابقہ اور نئے کرائے نامے نمایاں جگہوں پر آویزاں کر دئیے گئے ہیں۔
