سرکاری ملازمین کے اہل خانہ میں چیکس تقسیم

Distribution of checks to the families of government employees
Share

Share This Post

or copy the link

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ذوالفقار احمد کی زیر صدارت ڈی سی آفس میں ضلعی بہبود فنڈ بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں پنجاب حکومت کے حاضر سروس، ریٹائرڈ اور وفات پا جانے والے سرکاری ملازمین اور ان کے اہل خانہ کی مالی امداد کیلئے مختلف مدات جن میں شادی گرانٹ، کفن دفن اور سکالر شپ کے چیکس تقسیم کئے گئے ۔

منڈی بہاﺅالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 11مارچ 2023) تفصیلات کے مطابق شادی گرانٹ کے53 چیکس جن کی کل مالیت 28 لاکھ 40 ہزار روپے ہے، اسی طرح تدفین گرانٹ کے 96 چیک جن کی کل مالیت 33 لاکھ 60 ہزار روپے ہے جبکہ سکالر شپ کا ایک چیک جس کی مالیت 50 ہزار روپے ہے۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ سرکاری ملازمین حکومت کا قیمتی اثاثہ ہیں اور ان کی اور ان کے اہل و عیال کی بر وقت امداد ایک فرض ہے، جس کی ادائیگی فوری ہونی چاہیئے۔ ان کا کہنا تھا کہ چیکس کی تقسیم حقداران تک شفاف انداز میں بر وقت ہونی چاہیئے تا کہ سرکاری ملازمین اور ان کے اہل خانہ کی مالی مشکلات میں کسی حد تک کمی لائی جا سکے۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
سرکاری ملازمین کے اہل خانہ میں چیکس تقسیم

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!