یورپ کیلئے مشکل کھڑی ہو گئی، روس کا بڑا اعلان

rusia
Share

Share This Post

or copy the link

ماسکو (تازہ ترین – 7 ستمبر2022ء) روس نے اعلان کیا ہے کہ اس پر عائد اقتصادی پابندیوں کو ہٹائے جانے تک یورپ کے لیے گیس سپلائی کو بحال نہیں کیا جائے گا۔روسی صدارتی دفتر کریملن کے ترجمان نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ مغربی ممالک بشمول جرمنی اور برطانیہ نے ہمارے ملک پر اقتصادی پابندیاں عائد کی ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ ان پابندیوں کے باعث روس Nord Stream 1 پائپ لائن کے ذریعے گیس فراہم نہیں کرپارہا۔ ترجمان کے مطابق مغربی ریاستوں کی پابندیوں کی وجہ سے ہم اس صورتحال کو دیکھ رہے ہیں۔ اس سے قبل 2 ستمبر کو روسی ادارے Gazprom کی جانب سے اس پائپ لائن سے گیس سپلائی غیرمعینہ مدت تک ملتوی کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔روسی ادارے کے مطابق پائپ لائن کے ٹربیون میں خرابیوں کی وجہ سے یہ فیصلہ کیا گیا۔

اس کا کہنا تھا کہ مغربی پابندیوں کی وجہ سے گیس کی فراہمی متاثر ہوئی ہے، کیونکہ مغربی کمپنیاں پائپ لائن کی مرمت کے لیے تیار نہیں۔ترجمان کا کہنا تھا کہ روس کی جانب سے اس پائپ لائن سے گیس کی مکمل فراہمی کا انحصار مغرب کی جانب سے عائد پابندیوں کو ہٹائے جانے پر ہے۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
یورپ کیلئے مشکل کھڑی ہو گئی، روس کا بڑا اعلان

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!