پرویز الٰہی کے گھر چھاپے کیخلاف ظہور الٰہی روڈ پر مظاہرہ

muhammad khan bhatti
Share

Share This Post

or copy the link

تحریک انصاف کے مرکزی صدر پرویزالٰہی کے گھر پر پولیس چھاپے کے خلاف ظہورالٰہی روڑ پر احتجاجی مظاہرہ کیاگیا۔ مظاہرے میں گجرات، منڈی بہاؤالدین، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، فیصل آباد، قصور، ساہیوال، اوکاڑہ، شیخوپورہ، ملتان، جہلم سمیت مختلف اضلاع سے کارکنوں نے شرکت کی

شرکا نے پرویزالٰہی کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا،سابق ارکان قومی و صوبائی اسمبلی، سابق چیئرمین اور مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے پرویزالٰہی کی رہائش گاہ پر اینٹی کرپشن اور پنجاب پولیس کی جانب سے غیر قانونی چھاپے کی مذمت کی

مظاہرے میں گجرات، منڈی بہاؤالدین، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، فیصل آباد، قصور، ساہیوال، اوکاڑہ، شیخوپورہ، ملتان، جہلم سمیت مختلف اضلاع سے کارکنوں نے شرکت کی۔ احتجاج کرنے والوں میں سابق ارکان اسمبلی قمر حیات کاٹھیا، عارف محمود گل، وقاص موکل، ذوالفقار گھمن، مہر کاشف شامل تھے ۔

زبیر احمد خان ، زین علی بھٹی، عبدالرشید ، معین الحق ، صدف بٹ، خرم منور ، عامر ندیم ، آصف بھٹی بھی احتجاج میں شریک ہوئے ،شرکا کی جانب سے پرویزالٰہی اور مونس الٰہی زندہ باد کے نعرے لگائے گئے ،پنجاب نگران حکومت مردہ باد، غیر قانونی گرفتاریوں اور توڑ پھوڑ کو قابل مذمت قرار دیا گیا۔

شرکا کاکہناتھاکہ پرویزالٰہی نے ہمیشہ عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کام کئے ،ریسکیو 1122، پولیس اہلکاروں کی تنخواہوں اور شہدا کے خاندانوں کیلئے فنڈز میں اضافہ کیا ،حکومت کے انتقامی اقدامات قابل مذمت ہیں ۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
پرویز الٰہی کے گھر چھاپے کیخلاف ظہور الٰہی روڈ پر مظاہرہ

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!