DCO Mandi Bahauddin

ڈپٹی کمشنر کا رکن و میانہ گوندل ہسپتال، مرکز مال کٹھیالہ، چیک 40 کا اچانک دورہ کیا

ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرا نے دیہی مرکز مال اور فیلڈ دفاتر، کٹھیالہ شیخاں، چک 40 اور رورل ہیلتھ سنٹرز رکن اور میانہ گوندل کا اچانک دورہ کیا، اس موقع پر محکمہ مال، محکمہ صحت کے افسران ،ڈاکٹر صاحبان اور طبی عملہ بھی موجود تھا۔

منڈی بہاءالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 14 ستمبر 2021) اپنے دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے ہیلتھ سنٹر رکن اور ہیلتھ سنٹر میانہ گوندل کے مختلف وارڈز اور فارمیسی سمیت مختلف شعبوں کے علاوہ صفائی ، ستھرائی کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ادویات اور طبی آلات کا بذات خود معائنہ کیا۔ انہوں نے لواحقین اور مریضوں سے فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کے بارے میں بھی دریافت کیا اور ڈاکٹر صاحبان اور طبی عملے کی حاضری کو بھی چیک کیا۔

انہوں نے دیہی مرکز صحت رکن میں نا قص نظام صفائی پر اپنی برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ڈاکٹر صاحبان اور طبی عملے کو کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ کسی بھی علاج گاہ میں صحت کی بحالی کیلئے صفائی کے نظام کا ہونا از حد ضروری ہے اور آئندہ اس ضمن میں کسی قسم کی کوتاہی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ جو ادویات سنٹرز پر دستیاب ہیں وہ مریضوں کو علاج معالجہ کیلئے فوری طور پر مہیا کی جائیں ۔

انہوں نے بتایا کہ صوبائی حکو مت سرکاری ہسپتالوں اور مراکز صحت میں مریضوں کو مفت طبی علاج معالجہ کی فراہمی کیلئے کثیر فنڈز مہیا کر رہی ہے یہی وجہ ہے کہ صوبہ بھر میں صحت میں جدیدطبی سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔قبل ازیں ڈپٹی کمشنر نے دیہی مرکز مال ، فیلڈ آفس کٹھیالہ شیخاں اور چک 40 کا بھی اچانک دورہ کیا ۔

اپنے دورے میں ڈپٹی کمشنر نے دیہی مرکز مال اور فیلڈ دفاتر میں معائنے کے دوران رجسٹری، زمینوں کے اندراج، انتقالات اور فرد کے حصول ایسے شعبوں کے علاوہ صفائی ستھرائی ، افسران اور سٹاف کی حاضری اور دیگر شعبوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے وہاں پر آئے ہوئے سائلین سے ان کے مسائل دریافت کر کے ان کو موقع پر حل کرنے کے احکامات بھی جاری کئے۔

اپنا تبصرہ لکھیں