وزیراعلیٰ پنجاب ، چیف سیکرٹری پنجاب اور کمشنر گوجرانوالہ کی خصوصی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ علی الصبح فیلڈ میں متحرک، ڈپٹی کمشنر نے زیر تعمیررسول بیراج تا مانو چک روڈاور چیلیانوالہ کی مختلف جاری ترقیاتی سکیموں گورنمنٹ ایسوسی ایٹ گرلز کالج ،پرائمری سکول فار گرلز ، بوائز سکول سمیت پبلک ہیلتھ کی جاری سکیموں کا معائنہ کیا۔
منڈی بہاوالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 18دسمبر 2023 ) انہوں نے جاری ترقیاتی سکیموں کے کام کی کوالٹی اور رفتار کا جائزہ لیا اور متعلقہ محکموں کے افسران کو ضروری ہدایات جاری کیں۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ عوامی فلاح و بہبود کے ان منصوبہ جات کو مقررہ معیار اور مدت کے اندر مکمل کیا جائے۔
غیر معیاری تعمیراتی مٹیریل اور تاخیر کسی صورت قابل قبول نہیں ہو گی اور مفاد عامہ کو پیش نظر رکھتے ہوئے محکموں کی ذمہ داری ہے کہ وہ ان منصوبوں کو مکمل شفافیت اور حکومتی ترجیحات کے مطابق تعمیر کریں۔انہوںنے کہاکہ عام آدمی کو سیوریج، واٹر سپلائی،سکول و کالج اور معیاری روڈ نیٹ ورک کی سہولیات فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہو تی ہے،جس کو خلوص نیت اور قومی تعمیر کے جذبے سے پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔
