ڈیم فنڈز کی رقم محفوظ ہاتھوں میں ہے، سابق چیف جسٹس ثاقب نثار

saqib nisar
Share

Share This Post

or copy the link

لاہور: سابق چیف جسٹس (ر) ثاقب نثار نے کہا ہے کہ ڈیم فنڈز کی رقم محفوظ ہاتھوں میں ہے، میں اور میری ٹیم اس کی خود نگرانی کررہے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نجی اسکول میں یوم اقبال کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ ننھے بچوں نے یوم اقبال کے حوالے سے تقرری مقابلوں میں حصہ لیا اور علامہ اقبال کو مختلف انداز میں خراج تحسین پیش کیا۔

تقریب کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق چیف جسٹس نے کہا کہ ڈیم فنڈز کے 12 ارب روپے کی رقم اسٹیٹ بینک کے اکاؤنٹ میں جمع ہے اور ماہانہ منافع بھی آرہا ہے، ڈیم کی تعمیر ایک طویل پراسس ہے جس میں وقت درکار ہے، چیئرمین واپڈا اس حوالے سے ہر ماہ رپورٹ بھجواتے ہیں

انہوں نے کہا کہ ڈیم فنڈز کی رقم محفوظ ہاتھوں میں ہے میر ی ٹیم اور میں خود بھی نگرانی کر رہا ہوں۔ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے مہنگائی کو عالمی مسئلہ قرار دے دیا اور کہا ہے کہ متوسط طبقے کے لیے آسانیاں پیدا ہونی چاہیے۔ دریں اثنا تقریب کے اختتام پر جسٹس (ر) ثاقب نثار نے طلباء میں ایوارڈ بھی تقسیم کیے.

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
ڈیم فنڈز کی رقم محفوظ ہاتھوں میں ہے، سابق چیف جسٹس ثاقب نثار

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!