hajj 2023

حج 2024 کے حوالے سے منڈی بہاءالدین میں تربیتی سیمینار کا انعقاد

منڈی بہاؤالدین میں وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کے زیرِ انتظام مقامی میرج ہال میں حج 2024 کے حوالے سے ضلع منڈی بہاؤالدین کے عازمین حج کیلئے تربیتی سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلع بھر سے 400سے زائد عازمین حج نے شرکت کی.

منڈی بہاءالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 17 فروری 2024) اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر وزارت مذہبی امور ڈاکٹر شاہدالرحمن مارتھ نے کہا کہ اس سال حکومت پاکستان نے حج 1 لاکھ سستا کر دیا ہے ،انھوں نے عازمین حج کوپاک حج ایپ، حاجیوں کو دوران حج درپیش مسائل مشکلات اور ان کا حل اور دیگر امور پر تربیت فراہم کی.

حج 2024; سعودی عرب نے بڑا اعلان کر دیا

جب کہ حج کوآرڈینیٹر حامد ڈار، ماسٹر ٹرینرز محمد اسحاق عطاری ،مفتی محمد احمد ،عدنان عطاری ، خاتون ماسٹر ٹرینر سلمی ناہید نے عازمین حج کو عمرہ و حج کے قواعد و ضوابط طریقہ کار اور دیگر مسائل کے حوالے سے آگاہی فراہم کی اور حجاج کرام کو ہدائیت کی کہ سعودی عرب میں اپنے قیام کے دوران تمام عازمین حج سعودی قوانین کی مکمل طور پر پابندی کریں اور ملکی وقار کا خاص خیال رکھیں.

حجاج نے تربیتی پروگرام میں بڑی دلچسپی کا مظاہرہ کیا ، اس موقع پر عازمین حج کو آڈیوز اور ویڈیوز کی مدد سے بھی حج اور عمرہ کے حوالے سے تمام امور پر بڑی تفصیل سے بریفنگ دی گئی ، تربیتی ورکشاپ کے آخر میں عازمین حج کو تحائف پیش کئے گئے اور ان کے اعزاز میں پرتکلف ظہرانہ بھی دیا گیا –

اپنا تبصرہ لکھیں