صفائی مہم 20 تا 26 فروری تک بھر پور طریقے سے منایا جارہا ہے

The cleanliness drive is being celebrated from 20 to 26 February in mandi bahauddin
Share

Share This Post

or copy the link

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ذوالفقار نے میونسپل کمیٹی میں جھاڑو لگا کر ہفتہ صفائی مہم کا آغاز کر دیا، یہ صفائی مہم 20 فروری تا 26 فروری 2023 تک بھر پور طریقے سے منایا جارہا ہے، اس سلسلہ میں عوام الناس میں آگاہی پیدا کرنے کیلئے شہر کے اہم چوکوں پر آگاہی بینرز بھی آویزاں کئے گئے ہیں ۔

منڈی بہاﺅالدین(ایم.بی.ڈین نیوز 20فروری 2023 ) اس موقع پر سی او میونسپل کمیٹی، متعلقہ محکموں کے افسران، الیکٹرانک وپرنٹ میڈیا کے نمائندگان، سول سوسائٹی اور این جی اوز کے نمائندے بھی موجود تھے۔ ا س موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ ضلع کو صاف ستھرا اور گندگی سے پاک بنانے کے منصوبے پر کام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

صفائی کا یہ مشن تمام اداروں اور شہریوں کے تعاون سے کامیاب بنایاجائے گا۔ انشاءاللہ ضلع سے گندگی کا خاتمہ کر کے ہفتہ صفائی کو بھر پور انداز میں کامیاب بنائیں گے۔انہوںنے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اس صفائی مہم میں انتظامیہ کا بھر پور ساتھ دیں تا کہ شہر کو صحیح معنوں میں صاف ستھرا بنایا جا سکے۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
صفائی مہم 20 تا 26 فروری تک بھر پور طریقے سے منایا جارہا ہے

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!