ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کی زیر صدات نہروں کی بھل صفائی مہم کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں محکمہ ایریگیشن کے افسران نے شرکت کی۔ ایس ڈی او ایریگیشن نے مرتب کردہ نہروں کی بھل صفائی پلان بارے تفصیلی بریفنگ دی۔
منڈی بہاوالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 21دسمبر 2023 ) اجلاس میں بتایا گیا کہ ضلع منڈی بہاوالدین کی 18نہروں جن کی کل لمبائی 155میل ہے کی بھل صفائی مہم 12جنوری سے 31جنوری 2024 تک جاری رہے گی۔اس مہم کو کامیاب بنانے کے لیے بھرپور تیاریاں کی جارہی ہے۔
ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کا کہنا تھا کہ نہری پانی چوری کے خلاف زیروٹالرنس ہے ، بھل صفائی مہم کی کڑی مانیٹرنگ کی جائے گی۔ بھل صفائی کے دوران پانی چوری کے لئے غیر قانونی چینل ملنے پر قانونی کارروائی کی جائے ۔انہوں نے ہدایت کی کہ کا شتکاروں کو نہری پا نی کی فراہمی کو ممکن بنانے کیلئے نہروں اور راجباہوں کی بھل صفائی سو فیصد مکمل کروائی جائے ۔
