منڈی بہاﺅالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 20جولائی2022) ڈائریکٹر سول ڈیفنس پنجاب شاہد حسین کلیانی کی ہدایت پر سول ڈیفنس منڈی بہاوالدین نے سی پی آر ٹریننگ کا آغاز کردیا ہے۔اس سلسلے میں البرکا بنک ریلوے روڈ کے تمام سٹاف کو سول ڈیفنس فائر فاٹنگ اور C.P.R کی ٹریننگ اور پریکٹیکل کروائے گئے ۔
بنک منیجر نے ٹریننگ کو سٹاف کے لیے ضروری اور لازمی قرار دیا اور سول ڈیفنس کو ٹریننگ کے انعقاد پر سول ڈیفنس کی کارکردگی کو سراہا۔ انسٹرکٹر سول ڈیفنس محمد یوسف نے بتایا کہ اسی ماہ ایک کلاس کا انعقاد ریلوے اسٹیشن پر کیا گیا، جس میں ریلوے اسٹیشن کے تمام ملازمین اور مسافروں کی بڑی تعداد نے ٹریننگ حاصل کی ۔
ٹریننگ کے اختتام پر پریکٹیکل بھی کروائے گئے اور روزمرہ زندگی میں ہر طرح کے حادثات خواہ وہ قدرتی ہوں یا انسان کے پیدا کردہ ہوں اس پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی اور ان سے بچائو اور حفاظتی اقدامات کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا ۔
انسٹرکٹر سول ڈیفنس محمد یوسف نے کہا کہ سول ڈیفنس منڈی بہاوالدین نے ڈپٹی کمشنر کنٹرولر سول ڈیفنس عثمان خالد خان کی زیرنگرانی اور ڈائریکٹر سول ڈیفنس کی ہدایات کی روشنی میں سول ڈیفنس ٹریننگ ڈور ٹو ڈور کروانے کا آغاز کردیا گیا ہے ٹریننگ کے حصول کے لیے کوئی بھی سول ڈیفنس دفتر سے رابطہ کر سکتا ہے۔
