we love Mandi Bahauddin

پھالیہ: مسیح میاں بیوی نے نماز جمعہ کے دوران اسلام قبول کر لیا

پھالیہ کے رہائشی آصف جاوید مسیح نے اپنی بیوی کے ہمراہ اسلام قبول کر لیا مسجد میں جاکر نماز جمعہ ادا کی اور لوگوں کے سامنے لا الا الا اللہ محمد رسول اللہ پڑھا اور اللہ اور نبی آخر الزمان حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم پہ ایمان لانے کا اعلان کیا نمازیوں نے گلے لگا کر مبارکباد دی

منڈی بہاءالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 9 ستمبر 2023) تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پھالیہ کے ملازم مرحوم جاوید مسیح کے بیٹے محکمہ صحت کے کلرک آصف جاوید مسیح نے پھالیہ سرکاری ہسپتال کی مسجد میں قبل از نماز جمعہ امام مسجد سے مسلمان ہونے اور کلمہ حق پڑھنے کی خواہش کا اظہار کیا جس نے نماز جمعہ کے اجتماع کے سامنے خطیبِ مسجد کے کلمات دہراتے ہوئے لا الا الا اللہ محمد الرسول اللہ پڑھنے کا شرف حاصل کیا اور عہدو پیماں کیا کہ وہ حبیب خدا محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم کی شریعت اور دین خدا پہ ایمان لاتا ہے

آج کے بعد وہ ببانگ دھل مسلمان ہونے کا اعلان کرتا ہے اور اپنے پہلے عیسائی مذہب سے اظہار لاتعلقی و سکبدوش ہونے کا اعلان کرتا ہے. میری خواہش ہے کہ میرا خاتمہ بالخیر دین خداشریعت محمدی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم پہ ہو اور میں بروز محشر شافعی محشر محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم کے ساتھ محشور کیا جاؤں.

اس دوران مسجد میں موجود افراد نے آصف جاوید کو گلے گا لیا اور مبارک ہو کی صدائیں بلند ہونے لگیں .سوشل میڈیا پر خبر آتے ہی ٹی وی چینلز کے نمائندگان نے آصف جاوید کے انٹرویو شروع کر دئیے اور ان کے اسلام قبول کرنے پہ ہر مسلمان کا دل باغ باغ ہو گیا آصف جاوید نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح مسلمان دوستوں نے میری عزت افزائی اور ویلکم کیا مجھے بے د خوشی ہوئی ہے اور مجھے اپنے فیصلہ پہ فخر ہے ہم دونوں میاں بیوی نے بغیر دھونس اور دباؤ کے اپنی مرضی سے اسلام قبول کیا جو ہماری دیرینہ خواہش تھی اللہ اور اس کے حبیب نے پوری کر دی ہے ہم بہت خوش ہیں

اپنا تبصرہ لکھیں