منڈی بہائوالدین پولیس کی کاروائی: گھریلو تشدد کے باعث گھر سے بھاگنے والے بچے کو پولیس نے تلاش کر کے والدین کے حوالے کردیا
منڈی بہاؤالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 15 ستمبر 2022) نواحی گاوں جھولانہ میں 11سالہ بچہ لاپتہ ہو گیا ۔میڈیاکی نشاندہی پر ڈی پی او نعیم عزیز کا نوٹس. پولیس تھانہ سول لائن کی ناکہ بندی، تلاش کے لیے ٹیمیں روانہ.سب انسپکٹر افضال احمدکی سربراہی میں پولیس ٹیم نے بچے کو چیمہ چوک سے تلاش کرلیا۔
منڈی بہاؤالدین ۔11سالہ بچہ تنزیل گھریلو تشدد کی وجہ سے گھر سے بھاگا تھا۔سب انسپکٹر افضال احمد .بچے کوضروری کارروائی کے بعد والدین کے حوالے کردیاگیاہے۔ایس ایچ او صغیر حسین شاہ. بچہ چھٹی کلاس کا طالبعلم ہے. والدین بچوں کاخیال رکھیں،انہیں تشددکا نشانہ نہ بنائیں۔ڈی پی او نعیم عزیز
