وزیر اعلیٰ پنجاب پی ٹی آئی والوں کو لفٹ نہیں کرواتے

featured
Share

Share This Post

or copy the link

عثمان بزدار کا کنکشن اصل میں پی ٹی آئی سے نہیں بلکہ کسی اور جگہ پر ہے اس لیے وہ سمجھتے ہیں کہ انہیں پاکستان تحریک انصاف کی ضرورت نہیں ہے ، سینئر تجزیہ کار کا انکشاف

لاہور ( اخبارتازہ ترین ۔ 07 فروری2021ء) عثمان بزدار کا تعلق تحریک انصاف سے نہیں کسی اور سے ہے ، وزیر اعلیٰ پنجاب کے حوالے سے اہم انکشاف سامنے آگیا۔ تفصیلات کے مطابق سینئر تجزیہ کار محسن بیگ مرزا نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا تعلق چوں کہ تحریک انصاف سے نہیں تھا اس لیے وہ پی ٹی آئی والوں کو لفٹ نہیں کرواتے ، عثمان بزدار کا کنکشن اصل میں کسی اور جگہ پر ہے اس لیے وہ سمجھتے ہیں کہ انہیں پاکستان تحریک انصاف کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کو خطرہ یہ ہے کہ ہمارے لوگ ووٹ نہیں دیں گے کیوں کہ تحریک انصاف پچھلے ڈھائی سال سے حکومت میں تو ہے لیکن پارٹی کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔

دوسری جانب سینیٹ الیکشن میں حصہ لینے والوں نے پی ٹی آئی ٹکٹ کیلئے لابنگ شروع کردی، ٹکٹ لینے والوں میں بابر اعوان، شہزاد اکبر، فردوس عاشق اعوان، عبدالحفیظ شیخ ،عبدالرزاق داؤد ودیگر شامل ہیں، ریٹائر ہونے والے سینیٹرز بھی ٹکٹ کیلئے دوبارہ متحرک ہوگئے ہیں ، ذرائع کے مطابق سینیٹ الیکشن قریب آنے کے ساتھ الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروں نے اپنی اپنی سیاسی جماعتوں میں ٹکٹ لینے کیلئے بھاگ دوڑ شروع کردی ہے، مارچ میں ہونے والے سینیٹ الیکشن کیلئے تحریک انصاف میں ٹکٹ کے حصول کیلئے لابنگ کا عمل شروع ہوگیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ متعدد امیدواروں نے سینیٹ الیکشن لڑنے کی تیاری کرلی ہے، سینیٹ کے ٹکٹ کیلئے امین اسلم، عبدالحفیظ شیخ ، عبدالرزاق داؤد، بابراعوان، محمود مولوی، اشرف قریشی، فردوس عاشق اعوان، شہزاداکبر، سیف اللہ نیازی، اعجازچودھری، ارشد داد اور ڈاکٹر زرقا متوقع امیدواروں میں شامل ہیں، اسی طرح کچھ ریٹائر ہونے والے سینیٹرز نے بھی دوبارہ سینیٹر بننے کے لیے پارٹی میں لابنگ کررہے ہیں

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
وزیر اعلیٰ پنجاب پی ٹی آئی والوں کو لفٹ نہیں کرواتے

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!