Chief Minister, IG, Chief Secretary Punjab visited Mandi Bahauddin

وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی، آئی جی ، چیف سیکرٹری پنجاب کا منڈی بہاءالدین کا دورہ

وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا منڈی بہاءالدین میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال، ڈسٹرکٹ جیل اور تھانہ سٹی کا دورہ، چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان، انسپکٹر جنرل پولیس عثمان انور، کمشنر گوجرانوالہ نوید حیدر شیرازی، ڈپٹی کمشنر منڈی بہائوالدین شاہد عمران مارتھ، ڈی پی او رضا صفدر کاظمی اور دیگر متعلقہ افسران بھی ہمراہ تھے۔

منڈی بہاوالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 02 نومبر 2023) وزیراعلی محسن نقوی نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کے دورے کے دوران دستیاب طبی سہولتوں کاجائزہ لیا، مختلف وارڈز میں زیر علاج مریضوں کی عیادت کی ۔ وزیراعلیٰ نے مریضوں سے مفت ادویات او رمفت ٹیسٹ کی سہولت کے بارے میں دریافت کیا۔ وزیر اعلی محسن نقوی نے ڈاکٹرز سے بھی ملاقات کی اور دکھی انسانیت کی خدمت میں مصروف ڈاکٹرز اور عملے کی کارکردگی کو سراہا ۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منڈی بہاو ¿الدین لاہورکے کئی ہسپتالو ں سے بہتر ہے۔ منڈی بہاءالدین میں عوام کی فلاح کے لئے متعدد منصوبوں پر کام جاری ہے۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی ڈسٹرکٹ جیل کے دورے کے دوران جیل کی مختلف بیرکس میں گئے، قیدیوں سے ملاقات کی او ران کے مسائل پوچھے۔

وزیراعلیٰ نے جیل کچن کا بھی معائنہ کیا، قیدیوں کیلئے تیار کئے گئے کھانے کا معیار کھانا کھا کر چیک کیا۔ وزیراعلیٰ نے جیل کچن میں بنی دال کھائی، ذائقہ دار دال بنانے پر باورچی کو 10ہزار روپے انعام دیا۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے جیل ہسپتال کا بھی دورہ کیا او رمریض قیدیوں سے ملاقات کی اور علاج معالجہ کی سہولتوں کے بارے میں دریافت کیا۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ قیدیوں کے علاج معالجے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے تھانہ سٹی کا بھی دورہ کیا۔ وزیر اعلی نے فرنٹ ڈیسک پر شہریوں کی درخواستوں پر پراگرس کا جائزہ لیا۔ وزیر اعلی محسن نقوی نے مال خانہ اور دیگر شعبوں کا معائنہ کیا ۔وزیر اعلی محسن نقوی نے حوالات میں ملزمان سے ان کے کیسز کے بارے میں بھی دریافت کیا۔

وزیر اعلی محسن نقوی نے کنگ موڑ تا ست سرا اور ست سرا تا ریلوے پھاٹک روڈز کا بھی افتتاح کیا۔ کنگ موڑ تا ست سرا روڈ کی لاگت 183 ملین روپے لاگت آئی ہے جبکہ ست سرا تا ریلوے پھاٹک روڈ پر 372 ملین روپے لاگت آئی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں