گیپکو ریکوری ملازمین کی نقد ریکوری، صارفین سے لاکھوں روپے بٹور لئے۔ متاثرین کا احتجاج

fuel price adjustment
Share

Share This Post

or copy the link

منڈی بہاؤالدین۔گیپکو ریکوری ملازمین کی بل بجلی کی نقد وصولی،صارفین سے لاکھوں روپے بٹور لیے گئے۔متاثرین کا احتجاجی مظاہرہ

منڈی بہاؤالدین کے علاقہ کنگ روڈ ،سوہاوہ اور دیگر علاقوں میں گیپکو اہلکاروں نے بل بجلی کی رقم نقد وصول کرنا شروع کردی۔متاثرین نے کنگ روڈ چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔اس موقع پر مظاہرین نے میڈیا کو بتایا کہ گیپکو اہلکار صارفین سے میٹر اتارنے کی دھمکی دیکر بل کی رقم نقد وصول کرلیتے ہیں۔

بل میں زیادہ یونٹ ڈال کربل درستگی کا موقع دیے بغیر زائد رقم کا بل دیا جاتا ہے۔اورگیپکو ملازمین چھٹی کے دن آتے ہیں جب بل جمع ہونا ممکن نہیں ہوتا۔بل کی رقم نقد وصول کرکے جمع نہیں کرتے،بقایا جات اگلے بل میں لگ جاتے ہیں ۔

مظاہرین نے کہاکہ درجنوں صارفین سے لاکھوں روپے بٹورے جا چکے ہیں۔ارشد نامی گیپکو ملازم رقم واپس کرنے کے وعدے کے باوجود رقم واپس نہیں کررہا۔ہم ایس ڈی او اور ایکسین دفتر کے بار بار چکر لگا چکے ہیں چیف ایگزیکٹو گیپکو گوجرانوالہ نوٹس لیں اور ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی کریں۔اور ہماری رقم واپس کراٸی جاٸے

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
گیپکو ریکوری ملازمین کی نقد ریکوری، صارفین سے لاکھوں روپے بٹور لئے۔ متاثرین کا احتجاج

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!