منڈی بہاءالدین پھر لہو لہو: پھالیہ میں سگے بھائی نے مبینہ طور پر فائرنگ کرکے بہن کو قتل کردیا اور خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی، فائرنگ سے ملزم کی والدہ شدید زخمی ہوگئی جسے قریبی ہسپتال منتقل کیا دیا گیا، پولیس نے تفتیش شروع کردی۔
منڈی بہاءالدین (ایم.بی.ڈین نیوز 25 فروری 2022) تھانہ پھالیہ کے علاقہ کیلو اندر والہ کھوہ میں فائرنگ کے باعث بہن بھائی جاں بحق جبکہ والدہ شدید زخمی ہوگئی، پولیس ذرائع کے مطابق ملزم اعتزاز نے گھریلو جھگڑے پر فائرنگ کرکے اپنی بہن اقصی کو قتل کر دیا جبکہ اپنی ماں کو شدید زخمی کردیا۔
ملزم نے مبینہ طور پر خود کو بھی گولی مار کر خودکشی کرلی. ماں زاہدہ بی بی کو زخمی حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا. پولیس نے لاشوں اور زخمی ماں کو اسپتال منتقل کردیا، پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ وقوعہ کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش کی جارہی ہے.
