پھالیہ کے نواح تھانہ قادرآباد کے علاقہ قادر آباد میں پانچ مسلح ڈاکووں نے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر 36 تولے طلائی زیورات ،نقدی اور موٹر سائیکل سے محروم کر دیا۔ڈکیتی کی واردات سے علاقہ میں شدید خوف و ہراس
منڈی بہاوالدین (ایم.بی.ڈین نیوز 27 اپریل 2023) تھانہ قادرآباد کے علاقہ قادرآباد کے رہائشی حاجی نذر محمد جیولرز کے گھر میں علی الصبح 4:00 بجے پانچ مسلح ڈاکو گھر کی عقبی طرف سے داخل ہوے اور خواتین کو اسلحہ کے زور پر ایک کمرے میں بند کرنے کے بعد گھر کے مردوں سے اسلحہ کے زور پر
مجموعی طور پر 36 تولے طلائی زیورات ،6 لاکھ روپے نقد اور ہنڈا 125 موٹر سائیکل نمبری AAT 1313 سے محروم کر دیا ۔ڈاکووں نے اسلحہ کے زور پر اہل خانہ کو ایک گھنٹے سے زائد یرغمال بنائے رکھا اور بعد ازاں باآسانی فرار ہو گئے جبکہ جاتی دفعہ ڈی وی آر بھی اتار کر لے گئے۔
