منڈی بہاؤالدین کے کسانوں سے پیداواری مقابلوں اور نمائشی پلاٹوں کے لیے درخواستیں طلب

mandi bahauddin news in urdu today
Share

Share This Post

or copy the link

آمدنی کے لیے پیداواری مقابلے کرانے کا فیصلہ، نمائشی پلاٹ بھی بنائے جائیں گے۔ ضلع منڈی بہاؤالدین کے کسانوں سے پیداواری مقابلوں میں شرکت اور نمائشی پلاٹوں کی کاشت کے لیے درخواستیں طلب کرلی گئیں۔

ملتان (سٹاف رپورٹر) محکمہ زراعت پنجاب کا پیداواری مقابلہ برائے کماد 2023-24 کرانے کا فیصلہ،نمائشی پلاٹ بھی لگائے جائیں گے،پیداواری مقابلہ کیلئے20نومبر جبکہ نمائشی پلاٹ کیلئے 24نومبر تک درخواستیں طلب کرلی گئی ہیں

ترجمان کے مطابق پیداواری مقابلوں میں پہلاانعام 3لاکھ روپے،دوسرا نعام ڈیڑھ لاکھ روپے اورتیسرا انعام 75ہزار روپے دیا جائے گا،پنجاب کے 13اضلاع مظفرگڑھ،لیہ،راجن پور،بھکر،سرگودھا،قصور،فیصل آباد،ٹوبہ ٹیک سنگھ ،جھنگ ،منڈی بہاؤالدین،چنیوٹ،رحیم یار خان اور بہاولپور کے کاشتکاروں سے پیداواری مقابلہ جات میں حصہ لینے اور نمائشی پلاٹوں کی کاشت کیلئے درخواستیں طلب کرلیں۔

پیداواری مقابلوں میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے کاشتکار کو 3 لاکھ روپے،دوسری پوزیشن پر ڈیڑھ لاکھ روپے اورتیسری پوزیشن لینے والے کاشتکار کو75ہزار روپے کے نقد انعامات دئیے جائیں گے۔

نمائشی پلاٹ کی کاشت پر30 ہزار روپے صرف ایک ایکڑ پر سبسڈی دی جائے گی۔پیداواری مقابلہ میں حصہ لینے والے خواہشمند کاشتکار 20نومبر 2023جبکہ نمائشی پلاٹ لگانے والے کاشتکار 24نومبر تک درخواستیں جمع کراسکتے ہیں۔ترجمان نے مزید کہا کہ درخواست دہندہ کا محکمہ زراعت کے پاس رجسٹرڈ ہونا لازمی ہے۔رجسٹریشن کیلئے متعلقہ دفتر اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع سے رابطہ کریں۔

درخواستیں تحصیل کی سطح پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع کے دفتر میں موصول کی جائیں گی اور جانچ پڑتال کے بعد ضلع کی سطح پر قرعہ اندازی ہوگی۔درخواست دہندہ قرعہ اندازی میں کامیاب ہونے پر محکمانہ سفارشات کے مطابق فصل کاشت کرنے کا پابند ہوگا۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
منڈی بہاؤالدین کے کسانوں سے پیداواری مقابلوں اور نمائشی پلاٹوں کے لیے درخواستیں طلب

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!