منڈی بہاؤالدین میں تھانہ گوجرہ کے علاقہ چک نمبر 33 خاصہ میں پرانی دشمنی پر مسلح افراد نے نوجوان کو قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق فائرنگ نواحی چک 33 میں سابقہ دشمنی کی بناء پر ہوئی، گلی کے تنازع پر شروع ہونے والے جھگڑے میں اب تک 9 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ جبکہ ایک رواں سال میں ضلع منڈی بہاؤالدین میں 8 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
گوجرہ: سابقہ دشمنی پر فائرنگ سے 2 افراد قتل، پولیس
پولیس کے مطابق پرانی دشمنی کی بنیاد پر قتل ہونے والے شخص کی شناخت جاوید منظور ولد منظور حسین قوم وڑائچ کے نام سے ہوئی ہے۔ اب تک ہلاک ہونے والے 9 افراد میں ایک باپ اور اس کے دو بیٹے بھی شامل ہیں۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
منڈی بہاؤالدین میں 5 افراد قتل۔ آئی جی پنجاب کا نوٹس، آر پی او گوجرانوالہ سے رپورٹ طلب
