مرکزی انجمن تاجران تحصیل ملک وال کی ایس ایچ او تھانہ ملک وال کے ساتھ اہم میٹنگ ہوئی۔قبروں کی بے حرمتی پر شدید احتجاج کیا گیا۔ایس ایچ او نے یقین دہانی کروائی انشاءاللہ جو بھی اس کا ذمہ دار ہوگا اس کو قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔
ملک وال(تحصیل رپورٹر) مرکزی انجمن تاجران ملک وال کے ان قبرستانوں میں لائٹ کا انتظام کرے گی جہاں پر لائٹ موجود نہیں۔ایس ایچ او نے انجمن تاجران کی ان کاوشوں کو سراہا۔انشاءاللہ جلد قبرستانوں میں لائٹیں مہیا کی جائیں گی.
صدر انجمن تاجران رانا شمشاد احمد نے ایس ایچ او کو یقین دہانی کروائی قبرستانوں میں لائٹس بھی لگائی جائیں گیں اور نگرانی بھی کی جائے گی ایسے عناصر کوکسی قسم کی کوئی رعایت نہیں دی جائے گی
