جوہر ٹاؤن دھماکے میں زیر استعمال گاڑی لاہورلانے والا مبینہ دہشت گرد منڈی بہاوالدین سے گرفتار

featured
Share

Share This Post

or copy the link

لاہور: پولیس نے جوہر ٹاؤن دھماکے میں زیر استعمال گاڑی لاہور منتقل کرنے والا مبینہ دہشت گرد گرفتار کرلیا۔

منڈی بہاوالدین (‌ایم.بی.ڈین نیوز 26 جون 2021) ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں 23 جون کو ہونے والے بم دھماکے میں استعمال ہونے والی گاڑی کو لاہور منتقل کرنے والا مبینہ دہشت گرد گرفتار کرلیا گیا ہے، سجاد حسن نامی شخص کو منڈی بہاوالدین سے گرفتار کیا گیا ہے اور مبینہ دہشت گرد کو لاہور منتقل کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سجاد حسین کا ماسٹر مائنڈ پیٹر پال ڈیوڈ سے 10 سال پرانا تعلق ہے، سجاد حسین نے دوران تفتیش گاڑی لاہور منتقل کرنے کا اعتراف کرلیا ہے۔ دوسری جانب قانون نافذ کرنے والے اداروں کو دھماکے میں ملوث ابھی بھی اس شخص کی تلاش جاری ہے جس نے دھماکا خیز مواد سے بھری کار ہدف کے مقام پر پہنچائی۔

واضح رہے کہ 23 جون کو جوہر ٹاؤن میں ایک کار بم دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جب کہ متعدد زخمی ہوگئے تھے۔ 25 جون کو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے لاہور ایئرپورٹ سے پیٹر پال ڈیوڈ نامی ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کیا تھا۔ جو غیر ملکی شہری بتایا جارہا ہے.

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
جوہر ٹاؤن دھماکے میں زیر استعمال گاڑی لاہورلانے والا مبینہ دہشت گرد منڈی بہاوالدین سے گرفتار

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!