ریسکیو ملازمین کے علاج معالجہ میں 20 سے 50 فیصد تک رعائیت دینے پر معاہدہ

mandi bahauddin rescue 1122
Share

Share This Post

or copy the link

ریجنل ایمرجنسی آفیسر گوجرنوالہ ڈویژن سید کمال عابد نے آڈٹ ٹیم کے ہمراہ سینٹرل اسٹیشن ریسکیو 1122 منڈی بہاﺅالدین کا دورہ کیا۔ انہوں نے ریسکیو 1122 کی گاڑیوں، بلڈنگ، صفائی ستھرائی اور سٹاف کے ٹرن آﺅٹ کا تفصیلی معائنہ کیا ۔ انہوں نے سٹور، اکاﺅنٹس اور رپیئر اینڈ مینٹی نینس کا آڈٹ کیا۔

منڈی بہاﺅالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 06 اکتوبر 2022 ) اس موقع پر ریجنل ایمرجنسی آفیسر سید کمال عابدنے کہا کہ ان کے دورے کا بنیادی مقصد ریسکیو اسٹیشن کی استعداد کار کو جانچنا اور دستیاب وسائل سے آگاہی حاصل کرنا ہے ۔ ضلعی ایمرجنسی آفیسر انجینئر عمران خان نے ریسکیو 1122 کی کارکردگی کی رپورٹ پیش کی اور دستیاب وسائل پر تفصیلی بریفنگ دی جس پر ریجنل ایمرجنسی آفیسر سید کمال عابدنے ضلعی ایمرجنسی آفیسر انجینئر عمران خان سمیت تما م ریسکیو اسٹاف کی انتھک محنت و لگن کو سراہا اورمستقبل میں بھی اسی جوش و جذبہ کے ساتھ لوگوں کو ایمرجنسی کی سروس فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے بہترین کارکردگی پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر عمران خان اور افسران سمیت سٹاف کی تعرےف کی۔ بعد ازاں انہوں نے ریسکیو 1122اور غیاث ہسپتال منڈی بہاوالدین کے مابین علاج معالجہ میں تعاون معاہدہ کے ایم او یو پر دستخط کئے ۔ اس موقع پر ریجنل ایمرجنسی آفیسر نے بتایا کہ مفاہمتی یادداشت کے مطابق ریسکیو 1122کے افسران، جوانوں اور ان کی فیملی کو ڈاکٹرز فیس ، وزیٹر کنسلٹیشن فیس ، ایکس رے، الٹرا ساﺅنڈ، اینڈوسکوپی، ای آر سی پی، آپریشن، میڈیسن،اور ایڈمٹ فیس 20 سے 50 فیصد تک خصوصی رعائت دی جائے گی۔

اس موقع پر مینجنگ ڈائریکٹر نے کہاکہ غیاث ہسپتال ریسکیو 1122 کی پیشہ ورانہ خدمات کا اعتراف کرتا ہے ، یہ فورس اپنی ایمانداری، جذبہ حب الوطنی، پیشہ ورانہ مہارت، دکھی انسانیت کی خدمت، حادثات کے شکار لوگوں کی بروقت مدد اور ان کے ساتھ اچھے اخلاق اوربرتاﺅ کی وجہ سے نہ صرف پاکستان بلکہ سارک ممالک کے لئے ایک مثال ہے اور پوری دنیا میں اپنی ایک منفرد پہچان رکھتی ہے۔

یادداشت کا یہ معاہدہ ریسکیو 1122 کی خدمات کے اعتراف میں کیا گیا ہے ہماری کوشش ہو گی کہ ریسکیو 1122 کے افسران و جوانوں کے بچوں و دیگر فیملی ممبران کوزیادہ سے زیادہ طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
ریسکیو ملازمین کے علاج معالجہ میں 20 سے 50 فیصد تک رعائیت دینے پر معاہدہ

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!