سرگودھا میں شادی کے 4 سال بعد خاتون کے ہاں بیک وقت 4 بچوں کی پیدائش

birth of babies
Share

Share This Post

or copy the link

سرگودھا (تازہ ترین ۔ 31 جنوری2022ء) سرگودھا میں شادی کے 4 سال بعد خاتون کے ہاں بیک وقت 4 بچوں کی پیدائش، ایک انتقال کرگیا- تفصیلات کےمطابق سرگودھا میں شادی کے 4 سال بعد خاتون کے ہاں چاربچوں کی پیدائش ہوئی، تاہم ایک بچہ انتقال کرگیا۔گورنمنٹ مولا بخش ہسپتال سرگودھا میں بھلوال کے رہائشی شاہد احمد کے ہاں شادی کے 4 سال بعد 4 بیٹوں کی پیدائش ہوئی۔

بچوں کے والد نے بتایا کہ وہ اور اس کی اہلیہ بیٹوں کی پیدائش پر بہت خوش ہیں تاہم طبی امداد کے دوران ایک بچہ جاں بحق بھی ہوگیا۔ بچوں کو مزید بہتر دیکھ بھال کے لیے سول اسپتال کے بچوں کے وارڈ میں منتقل کردیا گیا ہے، ڈاکٹروں کے مطابق ماں اور بچے صحت مند اور تندرست ہیں۔ اس سے قبل پشاور میں خاتون کے ہاں بیک وقت 6 بچوں کی پیدائش ہوئی تھی، بچوں میں پانچ بیٹیاں اور ایک بیٹا شامل تھیں۔

لیڈی ریڈنگ اسپتال میں خاتون کے ہاں بیک وقت 6 بچوں کی پیدائش ہوئی تھی- اسپتال انتظامیہ کے مطابق بچوں میں پانچ بیٹیاں اور ایک بیٹا شامل تھے جبکہ بچوں اور ماں کی صحت تسلی بخش تھی۔ یہ بھی خیال رہے کہ اس سے قبل صوبہ خیبرپختونخوا کے شہر ایبٹ آباد کے نجی اسپتال میں بھی خاتون کے ہاں بیک وقت 7 بچوں کی پیدائش ہوئی تھی۔

بیک وقت پیدا ہونے والے سات بچوں میں سے چھ انتقال کرگئے تھے۔ایوب ٹیچنگ اسپتال کے ترجمان کا کہنا تھا کہ سات میں سے چھ بچے فوت ہوگئے ، جبکہ زندہ رہ جانے والے بچےکی حالت بھی تشویشناک بتائی گئی تھی۔انہوں نے کہا کہ بچے کا موجودہ وزن ایک کلو ہے۔ایوب ٹیچنگ اسپتال میں بچے کو تمام تر ضروری سہولیات دی جا رہی ہیں.

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
سرگودھا میں شادی کے 4 سال بعد خاتون کے ہاں بیک وقت 4 بچوں کی پیدائش

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!