منڈی بہاءالدین میں ای روزگار ٹریننگ پروگرام میں داخلوں کا آغاز کر دیاگیا

e rozgaar mandi bahauddin
Share

Share This Post

or copy the link

منڈی بہاﺅالدین( ایم.بی.ڈین نیوز یکم فروری 2022 )گورنمنٹ گریجویٹ کالج فار بوائز منڈی بہاﺅالدین میں بھی بے روزگار نوجوانوں کو روزگار مہیا کرنے کی غرض سے ای روزگار ٹریننگ پروگرام میں داخلوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ای روزگار سنٹرمینیجر منڈی بہاﺅالدین نوید عرفان نے بتایا ہے کہ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے اشتراک سے صوبہ بھر کی طرح گورنمنٹ گریجویٹ کالج فار بوائز منڈی بہاﺅالدین میں بھی بے روزگار نوجوانوں کو با وقار روزگار مہیا کرنے کی غرض سے ای روزگار ٹریننگ پروگرام میں داخلوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ای.روزگار ٹریننگ سنٹر منڈی بہاءالدین

انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت کے اس ادارے سے اب تک 35 ہزار سے زائد نوجوان مستفید ہو کر ساڑھے تین ارب روپے سے زائد کی رقم کما چکے ہیں۔ ایسے تعلیم یافتہ اور بے روز گار شہری جو فری لانسنگ کے ذریعے پیسے کمانا چاہتے ہیں تو وہ مفت تربیت حاصل کرنے کیلئے ای روزگار کی ویب سائیٹ www.erozgaar.pitb.gov.pk پر اپلائی کر سکتے ہیں۔انہوں نے مذید بتایا کہ ای روز پروگرام میں داخلے کیلئے کم از کم 16سالہ تعلیم (ماسٹر ڈگری) ہونی چاہیئے جبکہ آن لائن ٹیسٹ، پنجاب کا ڈومیسائل ، قومی شناختی کارڈ اور عمر کی حد 35سال ے کم اور معاشی حیثیت بے روزگار ہونی چاہیئے۔

نوید عرفان نے بتایا کہ اس پروگرام میں پاکستان کے ٹاپ فری لانسرز ٹریننگ ، ای کامرس، ٹیکنیکل، موبائل ایپ ڈیویلپمنٹ، کانٹینٹ مارکیٹنگ اینڈ ایڈورٹائزنگ، ڈیجیٹل اینڈ سوشل میڈیا مارکیٹنگ، کری ایٹیو ڈیزائننگ، یوآئی/یوایکس ڈیزائن شعبہ جات ، طلبہ کیلئے فری لانسنگ کا تعارفی کورس، پروفائل بنانے اور آرڈر لینے کی ٹریننگ ہو گی اور 3ماہ کی ٹریننگ کی تکمیل پر اسناد دی جائیں گی۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
منڈی بہاءالدین میں ای روزگار ٹریننگ پروگرام میں داخلوں کا آغاز کر دیاگیا

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!