معروف ترک ڈرامے کورولش عثمان کے اداکار اہلیہ سمیت زلزلے میں جاں بحق

Actor of Kurulus Osman died in the earthquake along with his wife
Share

Share This Post

or copy the link

انقرہ: ترکی اور شام میں 6 فروری کو آنے والے 7.1 شدت کے زلزلے سے مرنے والوں کی تعداد 37 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے، جن میں کئی اداکار اور کھلاڑی بھی شامل ہیں۔

ترک میڈیا کے مطابق عالمی شہرت یافتہ ڈرامہ سیریل کورولش عثمان کے اداکار جگداس جانکایا اور ان کی اہلیہ زلزلے میں گھر کی تباہی کے نتیجے میں ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگئے۔ جاگدس جانکایا نے ترک سیریز کورولش عثمان میں قونیا پیلس کے سپاہی کا کردار بخوبی نبھایا تھا اور وہ عوام میں کافی مقبولیت بھی رکھتے تھے

ترک ڈرامہ اسلامی فتوحات پر مبنی ایک سیریل ہے۔ان کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ سے انتقال تصدیق بھی کی گئی ہے۔ ڈرامہ سیریل کے پروڈکشن ہاؤس نے بھی جاگدس جانکایا کی ناگہانی آفت میں ہلاکت پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے انھیں خراج تحسین پیش کیا اور مغفرت کی دعا کی۔

واضح رہے کہ ترکیہ اور شام میں 6 فروری کو آنے والے زلزلے میں جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 34 ہزار سے تجاوز کرگئی جن میں سے ترکیہ میں 29 ہزار 605 اور شام میں 4 ہزار 500 اموات ہوئیں۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
معروف ترک ڈرامے کورولش عثمان کے اداکار اہلیہ سمیت زلزلے میں جاں بحق

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!