اشتہاری ملزم پولیس میں بھرتی ہونے آگیا، معلوم ہونے پر پولیس نے دھر لیا

punjab police jobs 2022
Share

Share This Post

or copy the link

لے آئی پھر کہاں پر، قسمت ہمیں کہاں سے۔ منڈی بہاؤالدین پولیس میں بھرتی ہونے کے لیے آنے والا اشتہاری گرفتار۔ آج پولیس لائن میں امیدواران کی پیمائش تھی۔ بائیو میٹرک کے دوران معلوم ہوا کہ نوجوان ایک کیس میں اشہاری ہے۔ لہذا اس کو گرفتار کر لیا گیا۔

منڈی بہاءالدین (‌ایم.بی.ڈین نیوز 7 دسمبر 2022) پولیس کنسٹیبلان، ٹریفک اسسٹنٹ اور لیڈی کنسٹیبلان کی بھرتی کے سلسلہ میں جسمانی پیمائش کا مرحلہ جاری. چیئرمین بورڈ ناصر محمود ستی آر پی او راولپنڈی کی زیر نگرانی سیکرٹری بورڈ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منڈی بہائوالدین انور سعید کنگرا اور ممبر بورڈ ایس پی رضوان طارق ایڈشنل ایس پی سول لائن ز ڈویژن گوجرانولہ نے بھرتی ہونے والے امیدواران کی قد اور چھاتی کی پیمائش کا معائنہ کیا

بائیو میٹرک چیکنگ کرنے پر مجرم اشتہاری زین علی گرفتار. امیدوار نے پنجاب پولیس میں بھرتی کے لئے درخواست دے رکھی تھی . امیدوار مجرم اشتہاری کا درخواست نمبر 868 تھا جو آج پولیس لائن میں میئرمنٹ کے لئے آیا تھا . مجرم اشتہاری چوری کے مقدمہ میں منڈی بہائوالدین پولیس کو مطلوب تھا

بائیو میٹرک مشین سے ویریفکیشن کرنے پر مجرم اشتہاری پکڑا گیا جسے تھانہ سول لائن پابند سلاسل کیا گیا ہے

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
اشتہاری ملزم پولیس میں بھرتی ہونے آگیا، معلوم ہونے پر پولیس نے دھر لیا

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!