اسسٹنٹ کمشنر کا کدھر میں دیہی مرکز مال، بنیادی مرکز صحت اورسکول کا اچانک دورہ

kadhar
Share

Share This Post

or copy the link

ڈپٹی کمشنر تسنیم علی خاں کی ہدایت پراسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاوالدین محمد عثمان امین نے کدھر شریف میں دیہی مرکز مال، بنیادی مرکز صحت اور گورنمنٹ ہائی سکول کا اچانک دورہ کیا

منڈی بہاوالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 09دسمبر2022) اسسٹنٹ کمشنر نے دیہی مرکز مال کے دورے کے دوران رجسٹری، زمینوں کے اندراج، انتقالات اور فرد کے حصول ایسے شعبوں کے علاوہ صفائی ستھرائی ، افسران اور سٹاف کی حاضری اور دیگر شعبوں کا معائنہ کیا۔ انہوں نے وہاں پر آئے ہوئے سائلین سے ان کے مسائل دریافت کر کے ان کو موقع پر حل کرنے کے احکامات بھی جاری کئے۔

دریں اثناءاسسٹنٹ کمشنر نے بنیادی مرکز صحت کدھر کے دورہ کیا، اپنے دورے کے دوران انہوں نے ہسپتال کے وارڈز، فارمیسی سمیت مختلف شعبوں کے علاوہ صفائی ، ستھرائی کا جائزہ لیا۔انہوں نے ڈاکٹر صاحبان اور طبی عملے کی حاضری کو بھی چیک کیا۔ انہوں نے ڈاکٹرز کو ہدایت کی کہ مریضوں کیلئے بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جائیں ۔ ہسپتال میں مریضوں کے لئے تمام ضروری ادویات مفت موجود ہیں۔ کسی شکایت کی صورت میں فوری ازالہ ہونا چاہیئے۔

بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنر نے گورنمنٹ ہائی سکول کدھر شریف کا بھی دورہ کیا۔اس موقع پر ہیڈ ماسٹر، اساتذہ کرام اور دیگر بھی موجود تھے۔اسسٹنٹ کمشنر نے سکول کے مختلف شعبوں، کلاس رومز ، لیب کے علاوہ اساتذہ کی حاضری ،صفائی ستھرائی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا اور سکول کے مختلف کمروں میں جا کر طلباءکو تعلیم حاصل کرتے بھی دیکھا۔ انہوں نے کہاکہ تعلیم کا زیادہ سے زیادہ فروغ موجودہ حکومت کا بنیادی ایجنڈہ ہے اور میعاری تعلیم کی بہتری اور مقرر کردہ تعلیمی اہداف کے حصول کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے صرف اہداف کو ہی حاصل نہیں کرنا ہے بلکہ معیار تعلیم کو بھی بہتر بنانا ہے۔معیاری تعلیم کی سہولیات شہروں کے ساتھ ساتھ دور دراز کے دیہی علاقوں تک فراہم کی جا رہی ہیں۔محکمہ تعلیم کے اساتذہ اور افسران اپنی ذمہ داریوں کے احساس کرتے ہوئے نسل نو کی آبیاری میں کسی قسم کی کسر اٹھا نہ رکھیں۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
اسسٹنٹ کمشنر کا کدھر میں دیہی مرکز مال، بنیادی مرکز صحت اورسکول کا اچانک دورہ

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!