منڈی بہاوالدین آج پھر لہو لہان ہو گیا. ضلع منڈی بہاؤالدین میں ظلم کا سلسلہ نہ رک سکا. گزشتہ 3 روز میں 3 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا.
نواحی گاؤں بھلووال میں نوجوان قتل۔ نام تصور بلوچ بتایا جا رہا ہے۔ جبکہ گزشتہ روز لیکچرر پنجاب کالج ملکوال سید ذیشان کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر شدید زخمی کر دیا تھا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خالق حقیقی سے جا ملے تھے.
اس سے پہلے 6 روز سے گمشدہ 20 سالہ نوجوان کی لاش ملکوال سے ملی جس میں قتل کا شبعہ پایا جا رہا ہے.
