منڈی بہاءالدین، ضلع کونسل ہال منڈی بہاءالدین میں سپیشل افراد میں اسسٹیو ڈیوائسز تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ مہمان خصوصی ممبر صوبائی اسمبلی خالد محمود رانجھا اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو چوہدری محمد جعفر کا تقریب سے خطاب
ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر عاطف علی وڑائچ کی معاون آلات پروگرام کے حوالے سے بریفنگ، تقریب میں سپیشل افراد کے حوصلے اور عزم کو سراہتے ہوئے حکومت کے فلاحی منصوبوں کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔
منڈی بہاءالدین، وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کے معاون آلات پروگرام کے تحت اور محکمہ سوشل ویلفیئر کے زیر اہتمام ضلع کونسل ہال میں سپیشل افراد میں اسسٹیو ڈیوائسز تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر عاطف علی وڑائچ نے معاون آلات پروگرام کے حوالے سے بتایا کہ سپیشل افراد کی رجسٹریشن کے بعد قواعد و ضوابط پر پورا اترنے والے 52 سپیشل افراد جن میں 33 مینول ایکٹو یوز وہیل چیئرز، 10 اسسٹنٹ کنٹرولڈ وہیل چیئرز، 5 الیکٹرک وہیل چیئرز، 2 ٹرائسیکلز اور 1٫1 واکنگ فریم واکر اور موبائل ٹائلٹ چیئر تقسیم کی جا رہی ہیں۔
مہمان خصوصی ممبر صوبائی اسمبلی خالد محمود رانجھا اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو چوہدری محمد جعفر کا کہنا تھا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کا معاون آلات پروگرام معاشرے کے پسماندہ اور خصوصی افراد کی خدمت اور انہیں بااختیار بنانے میں ایک عظیم انسانی فریضہ ہے۔ آج کی اس خوبصورت تقریب کا مقصد سپیشل افراد کی زندگیوں میں سہولت پیدا کرنا اور ان کیلئے نقل و حرکت کو ممکن بنانا ہے تا کہ وہ بھی معاشرتی سرگرمیوں میں بھر پور حصہ لے سکیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد صرف اسسٹیو ڈیوائسز تقسیم کرنا نہیں بلکہ ان افراد کو یہ احساس دلانا ہے کہ وہ معاشرے کا اہم حصہ ہیں اور ہم ان کے ساتھ ہیں۔
