منڈی بہاؤالدین: تھانہ صدر چوکی رسول کے علاقے شہانہ لوک میں نامعلوم خاتون نے نومولود بچے کو جنم دے کر بوری میں ڈال کر سڑک پر پھینک دیا۔
ستھرا پنجاب کی ٹیم نے صفائی کے دوران اسے ملنے پر پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے بچے کو 1122 کے ذریعے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا
نومولود بچہ ڈی ایچ کیو کے آئی سی یو وارڈ میں ہے۔ بہت سے خاندان بچے کو لینے کی کوششوں میں مصروف ہیں،
