الیکشن کمیشن میں بڑے پیمانے پر تقرریوں اور تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری

ecp
Share

Share This Post

or copy the link

سعید احمد کو ریجنل الیکشن کمشنر فیصل آباد، عبدالصمد خان کو ڈی آئی خان، محمد جمیل کو منڈی بہاؤالدین، محمد خلیل کو ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر گوجرانوالہ تعینات کیا گیا ہے۔

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان میں بڑے پیمانے پر تقرریاں اور تبادلے کیے گئے ہیں۔ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سعید احمد خان کو ریجنل الیکشن کمشنر فیصل آباد، عبدالصمد خان ڈی آئی خان، مظہر حسین ژوب جبکہ محمد قیوم ننکانہ صاحب، محمد جمیل منڈی بہاؤالدین، محمد خلیل کو ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر گوجرانوالہ تعینات کیا گیا ہے۔

اسی طرح وسیم کاشف لودھی کو ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر نارووال، حامد نواز کوہاٹ، عمر خان ہنگو، آصف خٹک بنوں، اصغر خان کوبٹگرام، شاہد علی مہمند، واجد علی خیبر، عبدالرؤف خان ٹانک، امین بشیر علی لاڑکانہ، عطا اللہ بروہی کو سکھر تعینات کیا گیا ہے۔

دوسری جانب عبدالحلیم ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر چاغی، طفیل احمد پنجگور، شوکت علی آواران، احسان شاہ مستونگ، مٹھا خان کوہلو، صفی اللہ ڈیرہ بگٹی، اشفاق حسن خانیوال اور محمد رضوان کو بہاولپور تبدیل کر دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ عبدالصمد خان کو ریجنل الیکشن کمشنر بنوں، اشفاق احمد کو ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر لیہ اور عمر خان کو ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کرم کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے۔

 

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
الیکشن کمیشن میں بڑے پیمانے پر تقرریوں اور تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!