منڈی بہاؤالدین کی پولیو سے متاثرہ لڑکی ای پی آئی ویکسین شدہ اور صحت مند ہے

featured
Share

Share This Post

or copy the link

وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے انسداد پولیو مہم عظمیٰ کاردار نے ڈپٹی کمشنر نوید احمد کے ہمراہ ڈی سی آفس گوجرانوالہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں پولیو کے خاتمے کی قومی مہم کامیابی سے جاری ہے۔ وہ مختلف اضلاع کا دورہ کر کے خود پولیو مہم کا جائزہ لے رہی ہیں

گوجرانوالہ میں 3 روز میں 953,522 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جا چکے ہیں جو کہ ہدف کا 95 فیصد ہے۔ الحمدللہ پنجاب میں پولیو مہم موثر انداز میں چلائی جا رہی ہے۔ گزشتہ سال بھی پنجاب پولیو سے محفوظ رہا اور ہماری کوشش ہے کہ یہ سلسلہ جاری رہے۔

عظمیٰ کاردار نے والدین سے اپیل کی کہ وہ 5 سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کو لازمی بنائیں تاکہ وہ عمر بھر کی معذوری سے محفوظ رہ سکیں۔ انہوں نے بتایا کہ منڈی بہاؤالدین کی پولیو سے متاثرہ بچی کی عمر 8 سال ہے، مکمل EPI ویکسین شدہ اور صحت مند ہے۔

ڈبلیو ایچ او کے تعاون سے آئندہ ماہ نومبر میں لاہور میں ایک پائلٹ پراجیکٹ شروع کیا جا رہا ہے جس کے تحت 15 سال تک کے تمام بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ اگر یہ منصوبہ کامیاب ہوا تو اسے دوسرے شہروں تک پھیلایا جائے گا۔ حکومت پولیو کے خاتمے کے لیے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لا رہی ہے جب کہ وزیر اعلیٰ کی ہدایات پر سیوریج سسٹم کی بہتری کے لیے 132 ارب کی خطیر رقم مختص کی گئی ہے۔

ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 13 سے 16 اکتوبر تک گوجرانوالہ اور وزیر آباد میں 10 لاکھ 3 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ 4,059 پولیو ٹیموں نے اپنے فرائض سرانجام دیئے۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
منڈی بہاؤالدین کی پولیو سے متاثرہ لڑکی ای پی آئی ویکسین شدہ اور صحت مند ہے

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!