اینٹی کرپشن منڈی بہاءالدین نے رشوت طلب کرنے پر ریونیو ملازم کو گرفتار کر لیا

arrested
Share

Share This Post

or copy the link

ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب کے احکامات اور ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ گوجرانوالہ ریجن گوجرانوالہ کی ہدایت پر سرکل آفیسر اینٹی کرپشن کی کرپشن کے خلاف کامیاب کاروائی، ریڈر ذوالفقار شاہ اور ماجد عارف رنگے ہاتھوں رشوت وصولی پر گرفتار

تفصیلات کے مطابق درخواست گزار ساجد محمود ولد بشیر احمد سکنہ مونگ نے اینٹی کرپشن میں درخواست دی کہ میں کاشتکاری کرتا ہوں، سائل کی تقسیم رانا طارق، نائب تحصیلدار منڈی بہاءالدین کے پاس زیر سماعت ہے، سائل کا حلقہ مونگ ہے، سائل کی تقسیم کے معاملے پر ریڈر ذوالفقار شاہ نے دس ہزار روپے رشوت طلب کی ہے جو کہ سائل دینا نہیں چاہتا ہے اور ریڈر کو رشوت طلبی پر گرفتار کروانا چاہتا ہے۔

اینٹی کرپشن منڈی بہاءالدین نے 680 کنال کی زمین واگزار کروالی

جس پر سرکل انچارج عمران الحق نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کامیاب کاروائی کر کے ذوالفقار علی شاہ اور ماجد عارف ولد عارف کو نشان زدہ نوٹوں سمیت گرفتار کر لیا اور ایف آئی کا اندراج کروا دیا۔ اس موقع پر سرکل آفیسر اینٹی کرپشن مرزا عمران الحق کا کہنا تھا کہ حکومتی ہدایت کے مطابق کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس ہے۔

سرکل افیسر اینٹی کرپشن نے پختہ عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اینٹی کرپشن اس کیس کی بھرپور پیروی کر کے ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائے گا۔ شہریوں کی کثیر تعداد نے کرپٹ عناصر کے خلاف کاروائیوں پر اینٹی کرپشن افسران کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ محکمہ اینٹی کرپشن کی کاروائیوں سے کرپشن میں کمی واقع ہوگی۔

2
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
اینٹی کرپشن منڈی بہاءالدین نے رشوت طلب کرنے پر ریونیو ملازم کو گرفتار کر لیا

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!