منڈی بہاءالدین: خواتین کو ہراساں کرنے والا اوباش سی سی ڈی کے ہتھے چڑھ گیا

arrested
Share

Share This Post

or copy the link

منڈی بہاءالدین: تھانہ سٹی پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ایک اوباش نوجوان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا جو مختلف مقامات پر خواتین کو اشارے کرتا، نازیبا حرکات کے ذریعے ہراساں کرتا اور ان کا تعاقب بھی کرتا تھا۔

ترجمان پولیس کے مطابق، ملزم کی حرکات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منڈی بہاءالدین وسیم ریاض خان نے فوری نوٹس لیا جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرنے کے لیے اس کا تعاقب کیا جو کہ دوران تعاقب موٹر سائیکل سے ٹکرانے سے زخمی ہو گیا۔

ڈی پی او منڈی بہاءالدین نے کہا کہ خواتین کا احترام اور تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے۔ خواتین کو ہراساں کرنے یا ان کا تعاقب کرنے والے عناصر کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی اپنائی گئی ہے۔

ایسے افراد کو سخت قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
منڈی بہاءالدین: خواتین کو ہراساں کرنے والا اوباش سی سی ڈی کے ہتھے چڑھ گیا

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!