HHRD سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں سرگرم، 70 ہزار سے زیادہ متاثرین کو امداد فراہم

featured
Share

Share This Post

or copy the link

پاکستان میں مون سون کی شدید بارشوں اور برفانی جھیلوں کے پھٹنے سے آنے والے تباہ کن سیلاب کے دوران، ہیلپنگ ہینڈ فار ریلیف اینڈ ڈویلپمنٹ (HHRD) نے خیبر پختونخوا، پنجاب، گلگت، وادی نیلم اور آزاد جموں و کشمیر کے 20 اضلاع میں 70,000 سے زیادہ متاثرین کو امداد فراہم کی۔

حالیہ ریلیف آپریشن میں ہیلپنگ ہینڈ فار ریلیف اینڈ ڈویلپمنٹ کی کاررکردگی کا جائزہ پیش کرتے ہوئے ڈائریکٹر آپریشنز ساجد علی چھدڑ کے بتایا کہ ایچ ایچ آر ڈی کے رضاکاروں نے متاثرہ خاندانوں میں 835 خشک راشن پیک، 83,919 پینے کے پانی کی بوتلیں، 22,263 تیار کھانے، 230 حفظان صحت کٹس، 249 جیری کین، 220 کمیونٹی پیک اور بچوں کے لیے 573 “سمائل باکسز” تقسیم کیے۔

اس دوران 9 ہزار 738 متاثرین کو طبی امداد فراہم کی گئی جبکہ متاثرہ اضلاع میں 48 واٹر فلٹرز بھی فراہم کیے گئے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں سیالکوٹ، سرگودھا، گجرات، منڈی بہاؤالدین، قصور، لاہور، جھنگ، نارووال، اوکاڑہ، بہاولنگر، ملتان، علی پور، جلال پور پیر والا، بورے والا، بونیر، سوات، مانسہرہ، چکوال، راولپنڈی، نیلم ویلی اور آزاد کشمیر، جموں و کشمیر کے اضلاع شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جھنگ میں کشتیوں پر انوکھا میڈیکل کیمپ لگایا گیا جبکہ لاہور کے قریب خیمہ بستی بھی لگائی گئی۔

 

1
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
HHRD سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں سرگرم، 70 ہزار سے زیادہ متاثرین کو امداد فراہم

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!