منڈی بہاءالدین ( ایم۔بی۔ڈین نیوز 04 ستمبر 2025 ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے ویژن اور ڈپٹی کمشنر کی زیرنگرانی تحصیل پھالیہ کے سیلاب متاثرین کو ریسکیو سروسیز کی فراہمی بلا تعطل جاری ہے۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر عمران خان نے بتایا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام ریسکیو 1122 کی جانب سے 9 بوٹنگ پوائنٹس قائم کئے گئے ہیں، جہاں 65 ریسکیورز اور 56 رضاکار متاثرہ لوگوں کو ریسکیو کی سہولیات فراہم کر رہے ہیں، اسی طرح 4 ایمرجنسی گاڑیاں، 300 لائف جیکٹس اور 80 لائف رنگز بھی متاثرہ لوگوں کیلئے موجود ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ 27 اگست سے لے کر ابتک 369 ریسکیو آپریشن کئے گئے ہیں، جن میں 451 فیملیز کے 3763 افراد کے محفوظ انخلاءکو یقینی بنایا گیااور 1029 افراد کو ٹرانسپورٹیشن فراہم کی گئی ہے جبکہ متاثرہ افراد کے 1833 جانوروں کو بھی ریسکیو کیا گیا ہے۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کا کہنا تھا کہ ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر سیلاب متاثرین کو ریسکیو کرنے کا عمل بلا تعطل جاری رہے گا۔
