پھالیہ : ہندوستان کی آبی جارحیت اور تحصیل پھالیہ ۔
سیلاب دریا سے باہر نکلنے کی صورت میں 33 سے زائد دیہات اور ڈیرہ جات متاثر ہونے کا امکان۔ حکومتی انتباہ پر کسانوں کی نقل مکانی شروع۔ کسان اپنے مال مویشیوں سمیت محفوظ مقامات کی طرف روانہ ۔
باہو، مانگا، مرید، رنڈیالی ، باہری , رتو ، کالا شادیاں ۔ بھٹہ نو ، بھٹہ کہنہ ، کوکارے ، جاگو کلاں ، جاگو خورد ، چک عبداللہ ، چیتو ، بھی متاثر ہونے کا امکان ۔ چکوڑی ، نوشہرہ، کھمب کلاں، فرخ پور ۔ کٹیا فارم ٹھٹھی مرڑاں ، برج بخت، چھمب میلو نو، میلو کہنہ، مٹو، نور پور کٹوی۔ کال شال ، چوک کلاں، ملاحانوالہ، فتووآلہ ، وریام ، کمہارانوالہ، گھاگیانوالہ، حویلی بوسالاں سمیت متعدد دیہات اور ڈیرہ جات کے جزوی طور متاثر ہونے کا امکان ۔
پنجاب اور آزاد کشمیر میں موسلا دھار بارش کا امکان، الرٹ جاری
محکمہ صحت کے فلڈ ریلیف کیمپ جابجا قائم ، لاہور سٹاک اینڈ ڈیرہ کے کیمپوں کا قیام عمل میں لایا جا چکا ہے جبکہ ریسکیو ٹیمیں کسی بھی ہنگامی سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں ۔
