صدام حسین بوسال وائس چیئرمین وزیرِ اعلیٰ شکایات سیل منڈی بہائوالدین نامزد

Voice Chairman CM Complaint Cell, Sadaam Hussain Bosal
Share

Share This Post

or copy the link

وزیرِاعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہٰی نے منڈی بہائوالدین کی سیاسی و سماجی شخصیت صدام حسین بوسال کی بطور وائس چیئرمین وزیرِ اعلیٰ شکایات سیل منڈی بہائوالدین نامزدگی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

منڈی بہاﺅالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 18نومبر 2022) صدام حسین بوسال نے اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مجھ پر انتہائی اہم ذمہ داری سونپی ہے۔ میں یقین دلاتا ہوں کہ پوری لگن، محنت اور ایمانداری کے ساتھ اس ذمہ داری پر پورا اتروں گا اور علاقہ کی بہتری اور ترقی کے لیے ہمیشہ اپنا مثبت کردار ادا کر وں گا۔

یہ بھی پڑھیں: چوہدری محمد اشرف چئیرمین اوورسیز پاکستانی کمیٹی منڈی بہاءالدین تعینات

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی جمہوری روایات کے فروغ، قومی اداروں کے استحقام اور عوامی خدمت پر یقین رکھتے ہیں۔ کرپشن کا خاتمہ اور کرپٹ عناصر کا احتساب چوہدری پرویز الٰہی کا مشن ہے اور میں اس عزم کا اعادہ کرتا ہوں کہ وزیراعلیٰ کے ویژن اور مشن کو ساتھ لے کر اپنی تمام تر ذمہ داریاں احسن طریقے سے سر انجام دوں گا اور ماورائے قانون کسی بھی فعل یا اقدام کو ہر گز قبول نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ میری کوشش ہوگی کہ عوام کو حقوق فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے بروقت حل کے لیے اپنا بھر پور کردار ادا کر وں۔ منڈی بہائوالدین کے عوام کے مسائل اور مشکلات جاننے کے لیے میرے آفس کے دروازے بلاتفریق سب کے لیے ہمہ وقت کھلے رہیں گے اورعوامی مسائل کے حل کے لیے فوری اقدامات کے احکامات بھی جاری کئے جائیں گے۔

وائس چیئرمین وزیرِ اعلیٰ شکایات سیل صدام حسین بوسال نے کہا کہ ماضی میں یہ وطیرہ رہا ہے کہ اشرافیہ کو تمام سہولیات دستیاب رہیں جبکہ عام آدمی بنیادی سہولیات سے محروم رہا۔اب میرے آفس میں یہ نظام نہیں چلے گا، امیر اور غریب کی تفریق کو ختم کر کے عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدمات اٹھائے جائیں گے ۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
صدام حسین بوسال وائس چیئرمین وزیرِ اعلیٰ شکایات سیل منڈی بہائوالدین نامزد

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!