پاکستان ریلوے نے گزشتہ 11 ماہ میں ریکارڈ ریونیو حاصل کیا

malakwal to PD Khan train service
Share

Share This Post

or copy the link

پاکستان ریلویز ہیڈ کوارٹرز لاہور سے جاری بیان کے مطابق پاکستان ریلویز نے 11 ماہ میں 83 ارب روپے کی ریکارڈ آمدنی حاصل کی۔ مسافر ٹرینوں سے 42 ارب روپے اور مال بردار ٹرینوں سے 29 ارب روپے کمائے گئے۔

ریلوے کو دیگر ذرائع سے 12 ارب روپے کی آمدن ہوئی ہے جس کے بعد مالی سال کا 88 ارب روپے کا ریکارڈ ٹوٹنے کے امکانات بھی واضح ہو گئے ہیں۔ پاکستان ریلوے کا کہنا ہے کہ کراچی ڈویژن نے مسافر ٹرینوں سے 13 ارب روپے اور مال بردار ٹرینوں سے 25 ارب روپے کی آمدنی حاصل کی۔

اسی طرح لاہور ڈویژن نے مسافر ٹرینوں سے 10 ارب روپے اور مال بردار ٹرینوں سے 1.5 ارب روپے کمائے۔ اسی طرح راولپنڈی اور ملتان ڈویژن نے مسافروں کے شعبے سے 4،4 ارب روپے اور مجموعی طور پر 8 ارب روپے کمائے۔

وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا کہ تاریخ میں کبھی بھی مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں اتنی بڑی آمدن نہیں ہوئی۔ گزشتہ سال اسی عرصے کے دوران ریلوے نے 77 ارب روپے ریونیو اکٹھا کیا تھا۔ حنیف عباسی نے کہا کہ محنت اور لگن سے ریلوے کو اپنے پاؤں پر کھڑا کریں گے۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
پاکستان ریلوے نے گزشتہ 11 ماہ میں ریکارڈ ریونیو حاصل کیا

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!