منڈی بہاءالدین میں سپورٹس کمپلیکس بنایا جائے گا، صوبائی وزیر کھیل

featured
Share

Share This Post

or copy the link

صوبائی وزیر کھیل پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں اہم فیصلے کیے گئے۔ صوبائی وزیر کھیل ملک فیصل ایوب کھوکھر نے آئندہ سال کے لیے میگا سپورٹس پروجیکٹس کا اعلان کیا۔

اجلاس میں پنجاب کے تمام اضلاع میں والی بال، باسکٹ بال اور بیڈمنٹن کے لیے 100 آؤٹ ڈور گراؤنڈز بنانے کا منصوبہ پیش کیا گیا۔ وزیر کھیل نے لاہور میں ماڈل لوکیشن پر 50 آؤٹ ڈور سپورٹس سہولیات بنانے کا منصوبہ تیار کرنے کا حکم دیا۔

اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر کھیل ملک فیصل ایوب کھوکھر نے کہا کہ پنجاب میں 11 ارب روپے کی لاگت سے 68 نئے سپورٹس کمپلیکس تعمیر کیے جائیں گے۔ اگلے سال پنجاب میں 25 ارب روپے کی سپورٹس سکیموں پر کام ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب سٹیڈیم کو 800 ملین روپے کی لاگت سے اپ گریڈ کیا جائے گا۔ پنجاب سٹیڈیم میں شائقین کے بیٹھنے کی گنجائش 12 ہزار تک بڑھا دی جائے گی۔ نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں اوپن والی بال کورٹ جبکہ لاہور میں آرچری کمپلیکس، کلائمبنگ وال اور بیس بال گراؤنڈ بنایا جائے گا۔

ملک فیصل ایوب کھوکھر نے کہا کہ پنجاب کے کئی شہروں میں اکھاڑے بنائے جائیں گے اور گوجرانوالہ میں ریسلنگ سٹیڈیم اسی سال مکمل کر لیا جائے گا۔ عالمی معیار کا سکواش کمپلیکس بھی اسی سال مکمل ہو جائے گا۔ ڈیرہ غازی خان، رحیم یار خان، عیسیٰ خیل، میانوالی اور پیر محل میں بھی سپورٹس کمپلیکس بنائے جائیں گے۔

صوبائی وزیر کھیل نے مزید کہا کہ ٹوبہ ٹیک سنگھ، احمد پور شرقیہ، منڈی بہاءالدین اور علی پور چٹھہ میں بھی سپورٹس کمپلیکس بنائے جائیں گے۔ سرگودھا، بہاولپور، پسرور، سیالکوٹ، وہاڑی، لودھراں اور دیگر شہروں میں بھی سپورٹس کمپلیکس بنائے جائیں گے۔ ساہیوال میں مصنوعی ہاکی ٹرف نصب کیا جائے گا۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
منڈی بہاءالدین میں سپورٹس کمپلیکس بنایا جائے گا، صوبائی وزیر کھیل

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!