یونان میں کشتی کے المناک حادثے میں جاں بحق پاکستانیوں کی مجموعی تعداد 40 ہوگئی۔ یونانی کشتی کے حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں حاجی احمد اور مکرم اسلم شامل ہیں، دونوں کا تعلق پنجاب کے شہر منڈی بہاؤالدین سے ہے۔
مکرم کے بھائی نے میڈیا کو بتایا کہ ایجنٹ نے اس کے بھائی کو 30 لاکھ روپے میں یونان لے جانے کا وعدہ کیا تھا۔ تاہم جب کشتی ڈوبنے کے بارے میں پوچھا گیا تو ایجنٹ نے بتایا کہ ایک اور کشتی ڈوب گئی ہے اور اس کا بھائی محفوظ ہے۔ نوجوانوں کے اہل خانہ نے حکومت سے ان کے بھائیوں کی لاشیں پاکستان واپس لانے کی اپیل کی ہے۔
واضح رہے کہ 4 روز قبل یونانی جزیرے کریٹ کے جنوب میں ایک کشتی الٹ گئی تھی جس میں سوار 47 پاکستانیوں کو بچا لیا گیا تھا۔ یونانی کوسٹ گارڈ نے سمندر میں ریسکیو آپریشن ختم کر دیا ہے اور کہا ہے کہ لاپتہ افراد کو مردہ تصور کیا جائے۔
