ضلع منڈی بہاؤالدین میں اب تک 132 ہزار ایکڑ پر گندم کی کاشت مکمل ہو چکی ہے

featured
Share

Share This Post

or copy the link

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل وقار اکبر چیمہ کی زیر صدارت گندم کی کاشت کے ٹارگٹ میں پیشرفت کے حوالے سے جائزہ اجلاس ڈی سی افس کے کانفرنس روم میں ڈسٹرکٹ لیول گندم کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔

منڈی بہاءالدین(ایم.بی.ڈین نیوز ) اجلاس میں ڈائریکٹر شماریات اعجاز حسین نقوی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلانٹ پروٹیکشن غلام غوث، تینوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ ڈائریکٹرز زراعت، ایکسین ایریگیشن عثمان جاوید بھٹی، کھادوں، بیج کے ڈیلران سمیت کاشتکاروں نے شرکت کی۔

اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع شیخ محمد اقبال نے بتایا کہ پنجاب گورنمنٹ نے ضلع منڈی بہاؤالدین کے لیے تین لاکھ تیس ہزار ایکڑ کا ٹارگٹ مقرر کیا ہے اور اب تک ضلع منڈی بہاؤالدین میں ایک لاکھ 32 ہزار 510 ایکڑ پر گندم کی کاشت مکمل کی جا چکی ہے جو کہ ٹارگٹ کا 40 فیصد ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ 30 نومبر تک گندم کے کاشت کا سو فیصد ٹارگٹ مکمل کر لیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ اجلاس میں کھادوں اور گندم بیج کی دستیابی کے حوالے سے صورتحال بالکل حوصلہ افزا ہے اور کسی قسم کی شارٹیج کا خدشہ نہ ہے۔

ڈپٹی ٹریکٹر زراعت توسیع مے مزید بتایا کہ محکمہ زراعت توسیع کی ٹیمیں گاؤں گاؤں جا کر کسانوں کو گندم کی بروقت کاشت، قسم بیج، طریقہ کاشت اور دیگر امور پر موثر رہنمائی فراہم کر رہے ہیں اور ضلع میں جعلی کھادوں کے خلاف مہم کو بھی تیز کر دیا گیا ہے۔

جس پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل وقار اکبر چیمہ نے گندم کی کاشت پر پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور محکمہ زراعت توسیع کے افسران کو ہدایت کی کہ فیلڈ میں متحرک رہ کر کسانوں کو تصدیق شدہ بیج کا استعمال اور بروقت کاشت پر موثر رہنمائی فراہم کریں اور جعلی کھادوں خصوصاً ڈی اے پی کھاد پر مارکیٹ میں کڑی نظر رکھی جائے۔

انہوں نے مزید ہدایت کی کہ وزیراعلی پنجاب کسان کارڈ پر فراہم کردہ سہولیات کو گندم کی بھرپور اور منافہ بخش کاشت کے لیے ضروری اقدامات ایمرجنسی بنیادوں پر کئے جائیں۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
ضلع منڈی بہاؤالدین میں اب تک 132 ہزار ایکڑ پر گندم کی کاشت مکمل ہو چکی ہے

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!