پنجاب کالج لاہور میں زیادتی کا نشانہ بننے والی طالبہ کے والد کا بیان سامنے آگیا

Punjab college Lahore incident
Share

Share This Post

or copy the link

لڑکی کے والد اور چچا نے اے ایس پی شہر بانو نقوی کے ہمراہ کہا کہ ہماری بیٹی کے نام پر احتجاج کیا جا رہا ہے جس سے ہمارا کوئی تعلق نہیں۔متاثرہ لڑکی کے والد کا کہنا ہے کہ ہماری بیٹی گھر میں پھسل گئی جس کی وجہ سے اس کی کمر پر چوٹ آئی جس کے باعث بیٹی کو آئی سی یو میں داخل کرایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنی بیٹی کی میڈیکل رپورٹس پولیس کو فراہم کر دی ہیں۔ بیٹی کے حوالے سے احتجاجی ویڈیو دیکھ کر بہت حیرانی ہوئی، جن کی بیٹیاں ہیں وہ درد کو محسوس کر سکتے ہیں۔

اس موقع پر اے ایس پی ڈیفنس شہربانو نقوی نے کہا کہ عوام سے گزارش ہے کہ کسی بھی قسم کی جھوٹی خبر پر کسی کے گھر والوں کو ذہنی اذیت میں نہ ڈالیں۔ اگر کسی بیٹی اور بہن کے ساتھ ایسا سانحہ پیش آتا تو پولیس ان کی شکایت پر مقدمہ درج کرتی۔

پنجاب یونیورسٹی کی طالبہ نے ہاسٹل میں پنکھے سے لٹک کر خودکشی کر لی

شہربانو نقوی نے کہا کہ اندراج مقدمہ کے لیے تصدیق شدہ معلومات کا ہونا ضروری ہے۔ جعلی خبروں پر امن و امان کی صورتحال پیدا نہیں کی جا سکتی۔ ایسے کسی بھی واقعے کی صورت میں پولیس خود اپنی شکایت میں ایف آئی آر درج کرے گی، لیکن اس کے لیے ٹھوس ثبوت اور شکایت کنندہ کی موجودگی ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس خواتین، بچوں اور معاشرے کے کمزور طبقات کے خلاف جرائم کو بہت سنجیدگی سے لیتی ہے۔ لاہور میں سوشل میڈیا پر نجی تعلیمی ادارے کے حوالے سے ایک غیر مصدقہ واقعے کو بنیاد بنا کر افواہوں کے ذریعے شہر میں امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کی کوشش کی گئی۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
پنجاب کالج لاہور میں زیادتی کا نشانہ بننے والی طالبہ کے والد کا بیان سامنے آگیا

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!