ایران کا افغانستان کے ساتھ بارڈر سیل کرنے کا فیصلہ

featured
Share

Share This Post

or copy the link

ایران نے دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر افغانستان کے ساتھ سرحد سیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 2021 میں طالبان کے افغانستان میں اقتدار سنبھالنے کے بعد سے خطے اور بالخصوص پڑوسی ممالک میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں اضافہ ہوا ہے۔ طالبان کے زیر اثر کئی دہشت گرد تنظیمیں، جیسے ٹی ٹی پی اور اسلامک اسٹیٹ آف خراسان، کی افغان سرزمین پر محفوظ پناہ گاہیں ہیں۔

حال ہی میں ایران نے دہشت گردی کے واقعات کے پیش نظر افغانستان کے ساتھ سرحد سیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق طالبان کی سرپرستی میں دہشت گرد تنظیموں کی جانب سے پاکستان اور ایران میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔

ایران میں خاتون رویا حشمتی کو حجاب کی خلاف ورزی پر 74 بار کوڑے مارے گئے

دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے خطرے سے تنگ آ کر ایران نے افغان سرحد پر 300 کلو میٹر لمبی اور 4 میٹر اونچی دیوار بنانے کے منصوبے پر عمل شروع کر دیا ہے۔ قبل ازیں ایرانی وزیر دفاع محمد رضا اشتیانی نے کہا کہ افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی بازیابی اور ان کی فعالیت خطے کے لیے بہت بڑا خطرہ ہے۔ کرمان بم دھماکے میں دہشت گرد افغانستان سے ایران آئے تھے جس کی وجہ سے ملکی سلامتی کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

بھارت کے ہاتھوں پاکستان کی شکست، افغانستان میں جشن منانے کی ویڈیو وائرل

کیسپین نیوز کے مطابق طالبان کی حکومت کے بعد سے افغان سرحد کے ذریعے غیر قانونی تارکین وطن کی جانب سے دہشت گردی اور منشیات کی اسمگلنگ میں شدید اضافہ ہوا ہے۔ ایران میں 80 لاکھ سے زائد افغان شہری غیر قانونی ہیں جن میں سے 50 لاکھ کو ایرانی حکام نے ملک بدر کر دیا ہے۔ ایران کے مشرقی اور جنوب مشرقی علاقے بھی یورپ میں منشیات کی سمگلنگ کے لیے ایک اہم راستے کے طور پر استعمال ہوتے ہیں۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
ایران کا افغانستان کے ساتھ بارڈر سیل کرنے کا فیصلہ

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!