ملکوال: گونگے نوجوان سے زیادتی کرنے والے 2 ملزمان گرفتار

arrested
Share

Share This Post

or copy the link

منڈی بہاؤالدین میں گونگے نابالغ لڑکے سے جنسی زیادتی، ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے کے الزام میں 2 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ منڈی بہاؤالدین کے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) احمد محی الدین نے بتایا کہ واقعہ کی ویڈیو وائرل ہوتے ہی انہوں نے فوری نوٹس لیا اور تھانہ ملکوال کو ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرنے اور ان کی بروقت گرفتاری کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

ڈی پی او کی ہدایت پر اسٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) تھانہ ملکوال جی اے ہاشمی نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے دونوں کو منڈی بہاؤالدین کے علاقے چک نمبر 20 سے گرفتار کر لیا۔ ڈی پی او احمد محی الدین نے بتایا کہ تھانہ ملکوال نے مجسٹریٹ کی عدالت سے گرفتار ملزمان کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا۔ تفتیش کے دوران دونوں ملزمان نے اعتراف جرم بھی کر لیا ہے۔

گھر میں ٹھہرے مہمان نے 11 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

ان کا کہنا تھا کہ ملزمان سے ایک موبائل فون برآمد ہوا ہے جس سے وہ مبینہ طور پر ویڈیوز بناتے تھے۔ ایس ایچ او جی اے ہاشمی نے بتایا کہ متاثرہ گونگے بچے نے دونوں ملزمان کو ہاتھ کے اشارے سے پہچانا۔ ملزم متاثرہ بچی کو گاؤں کے ایک بڑے گھر میں لے گیا اور مبینہ طور پر اس کے ساتھ بدفعلی کی۔

واقعے کی ایف آئی آر کے مطابق متاثرہ لڑکے کی عمر تقریباً 18 سال ہے۔ اس میں مزید کہا گیا کہ پولیس نے متاثرہ کے دادا کی شکایت پر ملزم کے خلاف دفعہ 376 (3)، دفعہ 292 (سی)، دفعہ 114 اور دفعہ 34 کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔

ایس ایچ او کا کہنا تھا کہ واقعے کی باقاعدہ تحقیقات بھی شروع کر دی گئی ہیں۔ پاکستان میں ریپ کے خلاف سخت قوانین موجود ہونے کے باوجود جن کے نتیجے میں سزائے موت یا 10سے 25 سال قید ہو سکتی ہے۔ ملک بھر میں جنسی زیادتی کے واقعات کا سلسلہ جاری ہے۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
ملکوال: گونگے نوجوان سے زیادتی کرنے والے 2 ملزمان گرفتار

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!