عید الاضحی پر موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

summer heat wave
Share

Share This Post

or copy the link

عیدالاضحیٰ کی آمد سے قبل ہی ملک میں ایک بار پھر شدید گرمی کی لہر جاری ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گرمی کی نئی لہر کے آغاز کے بعد سے ملک کے کئی حصوں میں درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کر گیا ہے۔ لاہور سمیت پنجاب اور سندھ کے میدانی علاقے ناقابل برداشت گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔

گرمی کی موجودہ لہر عید کے بعد تک جاری رہنے کی پیش گوئی کرتے ہوئے ماہرین موسمیات نے ملک میں پری مون سون بارشوں کے آغاز کی تاریخ بھی بتا دی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں 19 جون کے بعد پری مون سون بارشیں شروع ہونے کا امکان ہے۔اس سال مون سون کے موسم میں بھی معمول سے زیادہ بارشیں متوقع ہیں۔

عیدالاضحی پر میدانی علاقوں میں بارش کا کوئی امکان نہیں۔ عید کے تینوں دنوں میں ہیٹ ویو جاری رہنے کے بعد شہریوں کا دن کے اوقات میں گھروں سے باہر نکلنا انتہائی مشکل ہو جائے گا۔

ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ ہمارے ملک میں سالانہ اوسطاً 188 ملی میٹر بارش ہوتی ہے جس میں سے تقریباً 141 ملی میٹر مون سون کے دوران ہوتی ہے۔ جس کی مقدار اس بار 35 فیصد زیادہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ اس کے ساتھ ہی درجہ حرارت بھی معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

معمول سے زیادہ درجہ حرارت کی وجہ سے گلیشیئرز کے پگھلنے کی رفتار لامحالہ تیز ہو جائے گی اور اس صورتحال میں دریا میں طغیانی کے امکان کو رد نہیں کیا جا سکتا۔ این ڈی ایم اے حکام کے مطابق اس سال معمول سے زیادہ بارشیں ہوں گی جس کے لیے مارچ سے تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
عید الاضحی پر موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!