خصوصی افراد کی رجسٹریشن، سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کے لیے DPMIS موبائل ایپ متعارف

mobile application
Share

Share This Post

or copy the link

ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کی زیر صدارت ضلعی فلاح و بہبود اور ضلعی بحالی و تربیتی کمیٹی برائے خصوصی افراد کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر عاطف علی وڑائچ، ڈی او انڈسٹریز رانا سعید سمیت خصوصی افراد کے نمائندگان نے شرکت کی۔

منڈی بہاوالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 11جون 2024 ) اجلاس میں خصوصی افراد کی بحالی کے لیے مالی امداد، گورنمنٹ ٹیکنیکل اداروں میں داخلے، عطیات کی تقسیم، گورنمنٹ و پرائیویٹ اداروں میں ملازمت و دیگر معاملات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر عاطف علی وڑائچ نے بتایا کہ محکمہ سوشل ویلفیئر ضلعی انتظامیہ کی معاونت سے خصوصی افراد کی فلاح و بہبود کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ حکومت پنجاب نے خصوصی افراد رجسٹریشن، سرٹیفکیٹ کے حصول کیلئے DPMIS موبائل ایپ متعارف کروا دی ہے۔ ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کا کہنا تھا کہ خصوصی افراد معاشرے کا اہم فرد ہیں جنہیں کسی بھی طرح نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ حکومت پنجاب معذور افراد کی فلاح و بہبود کیلئے تمام تر ممکنہ اقدامات اٹھا رہی ہے۔

انہوں نے محکمہ سوشل ویلفیئر کو ہدایت کی کہ وہ سرکاری و پرائیویٹ اداروں میں خصوصی افراد کی ملازمتوں کے تین فیصد کوٹہ پر بھرتی کو یقینی بنائیں۔ اجلاس میں معذور افراد کے نمائندگان نے در پیش مسائل کے بارے میں ڈپٹی کمشنر کو آگاہ کیا، جس پر انہوں نے جائز مسائل کے فوری حل کیلئے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
خصوصی افراد کی رجسٹریشن، سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کے لیے DPMIS موبائل ایپ متعارف

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!