منڈی بہاؤالدین کے 4 پولیس اہلکاروں کو غازی میڈل سے نوازا گیا

mandi bahauddin police
Share

Share This Post

or copy the link

لاہور(کرائم رپورٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ فرض کی راہ میں اپنا بازو، ٹانگ اور دیگر اعضاء قربان کرنے والے بہادر غازی محکمہ پولیس کے ہیرو ہیں۔ ان بہادر افسروں اور جوانوں کی بے مثال خدمات کی جگہ کوئی چیز نہیں لے سکتی۔

ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ محکمہ پولیس ان بہادر بیٹوں کے بہترین علاج اور جلد صحت یابی کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔ سینٹرل پولیس آفس کی غازی دیوار پر تمام غازیوں کے نام کندہ ہیں۔ انہیں غازی پیکج کی سہولیات دی جائیں گی۔

آئی جی پنجاب نے منڈی بہاؤالدین پولیس ٹیم کو نقد انعامات اور تعریفی اسناد دیں

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سنٹرل پولیس آفس میں منعقدہ تقریب میں پولیس کے سابق فوجیوں کو سلور ایوارڈ دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ آئی جی پی پنجاب نے پولیس فورس کے بہادر غازیوں کی مثالی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں آئی جی پی غازی میڈلز سے نوازا۔ سنٹرل پولیس آفس میں منعقدہ تقریب میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے گوجرانوالہ ریجن کے 13 غازیوں کو سلور میڈلز سے نوازا۔

ضلع گوجرانوالہ کے 03، ضلع منڈی بہاؤالدین کے 04، سیالکوٹ کے 05، نارووال کے 01 پولیس اہلکاروں کو غازی میڈل سے نوازا گیا۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ کانسٹیبل سے اے ایس آئی رینک تک کے افسران اور جوانوں نے ہائی پروفائل آپریشنز کامیابی سے سرانجام دے کر ڈیوٹی کی عمدہ مثال قائم کی ہے۔ آئی جی پنجاب نے غازی میڈل حاصل کرنے والے افسران اور جوانوں کی شاندار خدمات کو سراہا۔

تقریب میں غازی افسران و اہلکاروں نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ آئی جی پنجاب نے اہل خانہ کا شکریہ بھی ادا کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی پنجاب سلطان احمد چوہدری، ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر ہمایوں بشیر تارڑ، اے آئی جی ڈسپلن آصف امین اعوان، اے ایس پیز اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
منڈی بہاؤالدین کے 4 پولیس اہلکاروں کو غازی میڈل سے نوازا گیا

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

1 Comment

  1. 23 June 2024, 20:44

    خبریں تازہ ترین ھوں تو ہر کوئی دلچسپی سے پڑھے گا ۔پرانی خبروں کو ڈیلیٹ کر دیا کریں ۔مجموعی طور پر کاوش قابل ستائش ھے

    Reply
Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!